وائرل اسٹوریز

ویڈیو: فواد خان کی اہلیہ کاکیک ہاتھ پر رکھ کر کھلانا صارفین کو نہ بھایا

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

Web Desk

ویڈیو: فواد خان کی اہلیہ کاکیک ہاتھ پر رکھ کر کھلانا صارفین کو نہ بھایا

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکار فواد خان کی اہلیہ صدف فواد کا اپنی سالگرہ کا کیک ہاتھ پر رکھ کر کھلاناتوجہ کا مرکز بن گیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو زیرِ گردش ہے جس میں  ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ’ کے اداکار فواد خان کو اپنی اہلیہ کی سالگرہ مناتے دیکھا جاسکتا ہے۔

مذکورہ ویڈیو میں صدف فواد خان سفید رنگ کا خوبصورت کیک کاٹتی دکھائی دے رہی ہیں جبکہ ساتھ ہی موجود انکے شوہر فواد خان بھی اہلیہ کے سب سے خاص دن پر خوش نظر آئے۔

بلو شرٹ اور سیاہ جینز میں ملبوس برتھ دے گرل صدف فواد نے جیسے ہی کیک کا ایک ٹکڑا اپنے شوہر کو کھلاناچاہا وہ غلطی سے ہاتھ پر گر گیا جسے اداکار نے خود ہی اٹھا کر کھالیا۔

تاہم ہاتھ پر گرے کیک کو کھلانے کا سلسلہ فواد خان پر ہی تھم نہ سکا بلکہ صدف کے ہاتھ کا کیک باری باری وہاں موجود دیگر افراد نے بھی کھایا۔

صدف خان کی اس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دیکھتے ہی دیکھتے سب کی توجہ حاصل کرلی، تبصرہ کرتے صارفین کا کہنا تھا کہ،’ہاتھ پر کیک رکھ کر کون کھلاتا ہے؟’

ایک اور صارف نے عجیب و غریب اموجی کا استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ،’صدف نے کیک کو اپنے الٹے ہاتھ پر رکھ کر کھلایا ہے۔’

ویڈیو: فواد خان کی اہلیہ کاکیک ہاتھ پر رکھ کر کھلانا صارفین کو نہ بھایا

جبکہ کئی صارف اداکار فواد خان پر بھی طنزیہ جملے کستے نظر آئے۔

علاوہ ازیں  اداکار فواد خان 'ہمسفر' ، 'کچھ پیار کا پاگل پن بھی تھا' ، 'زندگی گلزار ہے' اور ' داستان'  جیسے پاکستانی سپر ہٹ پراجیکٹ میں اپنی کردار ی کیلئے مشہور ہیں جبکہ انہوں نے بالی وڈ فلموں میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔

دوسری جانب فواد خان کی اہلیہ صدف خان  کی بات کریں تو وہ اپنےکلاتھنگ برانڈ کو بڑی ہی کامیابی سے لے کر چل رہی ہیں۔

یاد رہے کہ فواد خان 12 نومبر 2005 کو صدف فواد کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھے تھے اور صدف سے ان کا ایک بیٹا اور بیٹیاں علائینا اور بیا ہیں۔

تازہ ترین