اعظم خان انجرڈ، نیوزی لینڈ کیخلاف میچ میں شرکت مشکوک
بدھ کے روز اعظم خان کو تکلیف ہوئی۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے جارہانہ مزاج بیٹر اعظم خان دائیں گھٹنے اور پنڈلی کی تکلیف میں مبتلا ہوگئے۔
پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اعظم خان کو یہ تکلیف بدھ کے روز ٹریننگ سیشن کے دوران ہوئی۔
پی سی بی کی میڈیکل ٹیم اعظم خان کی دیکھ بھال کر رہی ہے۔ اعظم خان کی نیوزی لینڈ کے خلاف میچوں میں شرکت کا فیصلہ میڈیکل رپورٹس کے نتائج کی بنیاد پر کیا جائے گا۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا میچ رات ساڑھے 7 بجے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہوگا، بارش کی وجہ سے میچ متاثر ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع نے بتایا تھا کہ آج کے میچ میں عثمان خان، محمد عامر، عماد وسیم ، محمد رضوان، صائم ایوب، افتخار احمد، اعظم خان اور نسیم شاہ بھی پاکستانی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا تھا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں نوجوان کھلاڑیوں کو مواقع دیں گے اور مختلف کامبی نیشن آزمائیں گے تاکہ جان سکیں کہ کونسا کامبی نیشن ہمارے لیے موزوں ہے۔
-
انفوٹینمنٹ 3 گھنٹے پہلے
صرف 51 روپےفیس لینے والا بالی وڈ اداکار کون ؟
-
فلم / ٹی وی 4 گھنٹے پہلے
’پشپا‘ کیلئے پہلی چوائس اللو ارجن نہیں تو پھر کون؟
-
دلچسپ و خاص 4 گھنٹے پہلے
کرسمس پر خوشیاں بانٹنے والے سانتا کلاز اصل میں کیسا دکھتا ہے؟
-
انفوٹینمنٹ 5 گھنٹے پہلے
شویتا بچن کی پہلی کمائی انٹرنیٹ صارفین کے ہوش اڑاگئی