عالمی منظر

سعودی عرب میں قرآن پاک کی بے حرمتی، ملعون شہری گرفتار

ملعون شہری کو گرفتار کرلیا گیا

Web Desk

سعودی عرب میں قرآن پاک کی بے حرمتی، ملعون شہری گرفتار

ملعون شہری کو گرفتار کرلیا گیا

ریاض سے قرآن پاک کی بے  حرمتی کرنے والا گرفتار۔
ریاض سے قرآن پاک کی بے  حرمتی کرنے والا گرفتار۔

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں پولیس نے ایک شہری کو قرآن پاک کی بے حرمتی کے الزام میں گرفتار کرلیا۔

العربیہ نیوز کے مطابق ادارہ امن عامہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 'ملزم نے قرآن پاک کی بے حرمتی کی اور اس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر جاری کی جس پر نا صرف ادارے کی ٹیمیں فوری طور پر حرکت میں آئیں بلکہ اس ملعون شخص کو ریاض سے گرفتار بھی کر لیا گیا ہے۔'

پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے مزید کارروائی کے لیے پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا ہے۔

واضح رہے سعودی عرب میں ایسے افراد کے خلاف بلا امتیاز اور فوری کارروائی کی جاتی ہے جو اسلام اور آدابِ عامہ کے خلاف غلط حرکت کرتے ہیں۔

تازہ ترین