ویڈیو، طوفانی بارشوں نے’دبئی’ کا آسمان سبز کردیا
بڑے طوفان کی جانب ایک اشارہ؟
متحدہ عرب امارات میں ہونے والی تاریخ کی بدترین بارشوں کے بعد دبئی کا آسمان بھی سبز رنگ میں تبدیل ہوکر ہولناک مناظر پیش کرنے لگا۔
یو اے ای میں جاری 75 سالہ تاریخ کی بدترین بارشوں کے سبب جہاں نظام زندگی مفلوج ہوگیا وہیں اس قدرتی آفت کے بعد سوشل میڈیا پر وائرل ہولناک ویڈیوز نے لوگوں کو مزید خوف میں مبتلا کردیا۔
حالیہ شدید بارشوں کے سبب نہ صرف وہاں کی سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل ہوگئیں بلکہ شاپنگ مالز بھی تالاب کا منظر پیش کرنے لگے اور ساتھ ہی ہوائی سفر میں بھی کافی مشکات کا سامنے دیکھنے کو ملا۔
سوشل میڈیا پر شاپنگ مالز کی چھت سے پانی برسنے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مزید ایک اور ویڈیو زیر گردش ہے جس میں آسمان کے بدلتے رنگ کو دیکھ کر تہلکہ مچ گیا۔
مائیکرو بلاگنگ سائٹ ایکس پر صارفین کی جانب سے ان مناظر کی ویڈیوز شیئر کی جارہی ہیں جس میں انہوں نے حالیہ موسم کی صورت حال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے آنے والے کسی بڑے طوفان کی جانب اشارہ قرار دے دیا۔
سوشل میڈیا پر 17 اپریل کو پوسٹ کی گئی 22 سیکنڈ کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بادلوں سے گھرا آسمان سبز رنگ میں تبدیل ہوجاتا ہے جبکہ پورا شہر دیکھتے ہی دیکھتے گرد آلود دھول سے بھر جاتا ہے۔
واضح رہے کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق دبئی کے آسمان پر رنگ تبدیل ہونے کو فضا میں روشنی کے پھیلاؤ کو بادل میں بوندوں کو روشن کرنے سے منسوب کیا گیا ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ "نیلے سبز آسمان کا کسی بھی طوفان سے کوئی تعلق نہیں ہے۔"
علاوہ ازیں آسمان کے بدلتے رنگ کو دیکھتے ہوئے یونیورسٹی آف وسکونسن – میڈیسن کی ایک رپورٹ میں کوآپریٹو انسٹی ٹیوٹ فار میٹرولوجیکل سیٹلائٹ اسٹڈیز کے ایک تحقیقی ماہر موسمیات اسکاٹ بچمیئر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے، "جب نیلی چیزیں سرخ روشنی سے روشن ہوتی ہیں، تو وہ سبز دکھائی دیتی ہیں۔ سبز رنگ اہم ہے، لیکن اس بات کا ثبوت نہیں ہے کہ طوفان آنے والا ہے۔ ایک سبز بادل صرف تب پیدا ہوتا ہے جب بادل بہت گہرا ہو، جو عام طور پر صرف گرجتے چمکتے بادلوں میں ہوتا ہے’۔