پاکستان

مریم نواز کی کرتارپور آمد

کرتارپور میں ہی مریم نواز نے لنگر کا کھانا بھی کھایا۔

Web Desk

مریم نواز کی کرتارپور آمد

کرتارپور میں ہی مریم نواز نے لنگر کا کھانا بھی کھایا۔

مریم نواز کی کرتارپور آمد

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کرتارپور راہداری، زیرو لائن اور پاک درشنی ڈیوڑھی کا دورہ کیا۔

مریم نواز نے سکھ برادری کو بیساکھی کے تہوار کی مبارک باد دی اور کھیتی صاحب میں درانتی کیساتھ گندم کے سنہرے خوشے کاٹ کر بیساکھی کے تہوار کا باضابط آغاز کیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے اپنے کرتار پور دورے کی چند ایک خصوصی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی شیئر کیں، تصاویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے کیپشن میں کوئی خاص پیغام تو تحریر نہیں کیا بلکہ صرف یہ لکھ ڈالا کہ' بیساکھی کرتار پور میں'.

مذکورہ وائرل تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مریم نواز  کو  کرتار پور میں دیکھ کر  وہاں موجود سکھ خواتین بے حد خوش ہوئیں اور انہیں گلے سے لگا لیا، یہی نہیں بلکہ مریم نواز  نےوہاں بیٹھ کر لنگر کا کھانا بھی کھایا۔

واضح رہے کہ کرتارپور میں  مریم نواز کی ابلے چالوں، کڑھی پکوڑے، مونگ دال، گڑ والے چاول، روٹی اور اچار سے تواضع کی گئی۔

تازہ ترین