انڈیا

قتل سے 2 دن پہلے کیا ہوا ؟ چمکیلا کی پہلی اہلیہ نے بتا دیا

امر سنگھ چمکیلا دوسری شادی کے باوجود بھی ہمارا بھرپور خیال رکھتا تھا۔

Web Desk

قتل سے 2 دن پہلے کیا ہوا ؟ چمکیلا کی پہلی اہلیہ نے بتا دیا

امر سنگھ چمکیلا دوسری شادی کے باوجود بھی ہمارا بھرپور خیال رکھتا تھا۔

قتل سے پہلے آخری ملاقات کا احوال، فوٹو بشکریہ گوگل
قتل سے پہلے آخری ملاقات کا احوال، فوٹو بشکریہ گوگل

80 کی دہائی میں بھارتی پنجاب میں مشہور ہونے والے گلوکار امر سنگھ چمکیلا کی پہلی بیوی نے شوہر کے قتل سے پہلے ہونے والی اپنی آخری ملاقات کا احوال سنا دیا۔

امر سنگھ چمکیلا کی پہلی اہلیہ گورمیل کور نے حال ہی میں بھارتی میڈیا کو ایک انٹرویو دیا ، دورانِ انٹرویو انہوں نے اپنی نجی زندگی اور شوہر کے قتل کے بارے میں کھل کر گفتگو کی۔

ایک سوال کے جواب میں چمکیلا کی پہلی بیوی گورمیل نے کہا کہ موت سے 2 دن پہلے چمکیلا اور اس کی دوسری بیوی امرجوت مجھ سے ملنے آئے اور تب ہی میں نے اندازہ لگا لیا تھا کہ کچھ برا ہونے والا ہے۔تاہم جس دن وہ مجھ سے ملنے آئے تو اس دن ہم نے ایک ساتھ کھانا کھایا، میں نے چپاتیاں بنائیں جبکہ امرجوت نے سبزئی بنائی۔

دورانِ انٹرویو گورمیل نے بتایا کہ چمکیلا کی موت کے بعد میرے مالی حالات بہت خراب ہوگئے تھے اور گھر کا گزر بسر کرنے کیلئے میں 5 روپے دیہاڑی پر مزدوری کرنے لگی جبکہ شوہر چمکیلا کے کسی مداح یا خیر خواہ نے میری مدد نہیں کی ۔ 

اس کے علاوہ مجھے اپنے شوہر پر فخر ہے جس نے امرجوت سے دوسری شادی کے بعد بھی ہمارا پورا خیال رکھا،اپنی تمام زمہ داریاں پوری کیں اور تو اور اپنی دونوں بچیوں اور میری خاطر اس نے ہمیں اپنی زندگی میں ہی ایک پلاٹ بھی لیکر دیا تھا، جو ہمارے بہت کام آیا۔

واضح رہے کہ 80 کی دہائی کے نامور گلوکار امر سنگھ چمکیلا کا نام آج دوبارہ اس لیے سرخیوں میں بنا ہوا ہے کیونکہ مشہور بالی ووڈ ڈائریکٹر امیتاز علی نے ان کی زندگی پر ان ہی کے نام سے فلم'امر سنگھ چمکیلا' بنائی ہے ، جسے لوگوں کی طرف سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔ اس فلم کے مرکزی کردار میں دلجیت دوسانجھ اور پرینیتی چوپڑا دکھائی دے رہے ہیں۔

مزید یہ کہ امر سنگھ چمکیلا، ان کی دوسری بیوی امرجوت اور ان کے گروپ کے چند ارکان کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔

تازہ ترین