کھیل

پرواز میں تاخیر، مصباح الحق دبئی میں شدید پریشان

ایک ائیر لائن کا اس قدر برا رویہ زندگی میں پہلی مرتبہ دیکھا ہے۔

Web Desk

پرواز میں تاخیر، مصباح الحق دبئی میں شدید پریشان

ایک ائیر لائن کا اس قدر برا رویہ زندگی میں پہلی مرتبہ دیکھا ہے۔

مصباح الحق دیگر بدستور دبئی میں پھنسے ہوئے ہیں، فوٹو بشکریہ گوگل
مصباح الحق دیگر بدستور دبئی میں پھنسے ہوئے ہیں، فوٹو بشکریہ گوگل

متحدہ عرب امارات میں طوفانی بارشوں کے باعث نظامِ زندگی درہم برہم ہے، جس وجہ سے سابق پاکستانی کھلاڑی بھی اس وقت دبئی ائیرپورٹ پر ہی بدستور پھنسے ہوئے ہیں۔

سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم مصباح الحق نے حال ہی میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پیغام شیئر کرتے ہوئے ایمریٹس ائیر لائن پر شدید تنقید کی ہے۔

پرواز میں تاخیر، مصباح الحق دبئی میں شدید پریشان

مصباح الحق کا کہنا ہے کہ پہلے ہم سے بورڈنگ کا کہا گیا پھر دو گھنٹے بعد فلائٹ منسوخ کردی، لوگ گھنٹوں بچوں کے ساتھ قطاروں میں کھڑے تھے، ہمیں انتظار کرتے 30 گھنٹوں سے زائد وقت ہوچکا ہے۔

پرواز میں تاخیر، مصباح الحق دبئی میں شدید پریشان

فلائٹس متاثر ہونے کی وجہ سے کامران اکمل، مصباح الحق، عمر گل اور عبدالرزاق پھنسے ہوئے، کھلاڑی کل دوپہر ایک بجے سے دبئی ایئرپورٹ پر موجود ہیں۔

شیڈول کے مطابق پلیئرز کو کل شام چار بجے دبئی سے ہیوسٹن روانہ ہونا تھا۔2009 ورلڈ کپ فاتح اسکواڈ کے پلیئرز کو امریکا میں نمائشی میچ اور فنڈ ریزر میں حصہ لینا ہے۔

تازہ ترین