اسرائیل کا ایران پر حملہ، اصفہان میں دھماکوں کی آوازیں
ایران نے فضائی دفاعی میزائلوں کو فعال کر دیا گیا ہے۔
امریکی حکام کے مطابق اسرائیل نے میزائلوں سے ایران پر حملہ کیا ہے جبکہ ایرانی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ ملک کے وسطی صوبے اصفہان میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔
ان مبینہ حملوں کے بعدایرانی ہوائی اڈوں اور ایئر نیوی گیشن کمپنی کے مطابق ایران نے تہران، اصفہان اور شیراز کے ہوائی اڈوں سمیت متعدد علاقوں میں پروازیں معطل کر دی ہیں۔
ایرانی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فضائی دفاعی میزائلوں کو بھی فعال کر دیا گیا ہے۔
سرکاری ٹی وی کا کہنا ہے کہ اصفہان کی فضا تقریباً 12:30 پر تین ڈرونز کو آسمان پر دیکھا گیا اور وہ ملک کے فضائی دفاعی نظام کے فعال ہونے کے بعد وہ تباہ ہو گئے۔
ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے کسی بھی جوابی کارروائی پر ان کے ملک کا ردعمل ’فوری اور بڑے پیمانے پر‘ ہوگا۔
ایران کی نیم سرکاری خبررساں ایجنسی فارس نے کہا ہے کہ دھماکوں کی آواز شہر کے بین الاقوامی ایئرپورٹ کے قریب سنی گئیں تاہم اس کی وجوہات بیان نہیں کی گئی۔
خیال رہے کہ اصفہان اسٹریٹجک طور پر ایران کا ایک اہم صوبہ ہے اور یہاں ملٹری ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ سمیت کئی اہم تنصیبات اور ایرانی جوہری سائٹس موجود ہیں۔
اصفہان میں ایک بڑا فوجی ہوائی اڈہ اور اس صوبے میں کئی ایرانی جوہری تنصیبات ہیں جن میں نتنز شہر بھی شامل ہے جو کہ ایران کے یورینیم افزودگی کے پروگرام کا مرکز ہے۔
ایران اسرائیل حملوں کا پس منظر
یکم اپریل کو شام کے شہر دمشق میں ایرانی قونصل خانے پر اسرائیل کے حملے میں ایران کے سینیئر کمانڈرز سمیت 12 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
دمشق میں ایرانی قونصل خانے پر ’اسرائیلی حملے‘ کے بعد ایران نے اسرائیل پر حملہ کیا تھا اور اس جوابی حملے کے بعد سے ایران ہائی الرٹ پر ہے۔
13 اپریل کی شب کیے گئے اس جوابی حملے میں ایران نے اسرائیل پر تقریباً 300 ڈرون اور کروز میزائل فائر کیے تھے، جسے آپریشن ٹرو پرامس کا نام دیا گیا ہے۔
ان حملوں میں اسرائیلی دفاعی تنصیبات اور فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔
-
اسکینڈلز 4 گھنٹے پہلے
شادی اور ماں بننے سے متعلق ایشوریا کا 29 سال پُرانا بیان وائرل
-
دلچسپ و خاص 4 گھنٹے پہلے
اہرامِ مصر کے اوپر سیٹلائٹس میں خلل کی وجہ سامنے آگئی
-
پاکستان 4 گھنٹے پہلے
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان
-
دلچسپ و خاص 5 گھنٹے پہلے
شوہر کی سالگرہ پر ملالہ کا محبت بھرا پیغام