انفوٹینمنٹ

اپنی جلد اور رنگت سے مطمئن رہیں، مشی خان

مشی خان کا لڑکیوں کو پُراعتماد بننے کا مشورہ

Web Desk

اپنی جلد اور رنگت سے مطمئن رہیں، مشی خان

مشی خان کا لڑکیوں کو پُراعتماد بننے کا مشورہ

پاکستانی اداکارہ مشی خان نے نوجوان لڑکیوں کو اپنی اصل جلد اور چہرے کو قبول کرنے کی تلقین کرتے ہوئے اہم مشورہ دے دیا۔

مشی خان سوشل میڈیا پر بے حد متحرک رہتی ہیں اور وہ اکثر  ان موضوعات پر بات کرتی ہیں جو پاکستانی معاشرے میں انہیں خرابی کا باعث محسوس ہو رہے ہوتے ہیں۔

علاوہ ازیں وہ شوبز ستاروں سے متعلق بھی ویڈیوز بناتی رہتی ہیں جن میں وہ کبھی وسیم بادامی پر تنقید کرتی نظر آتی ہیں تو کبھی سیاستدانوں کو آڑے ہاتھوں لے لیتی ہیں۔

اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو جاری کی جس میں انہوں نے لڑکیوں و خواتین کو یہ بتایا کہ اگر وہ شوبز سے تعلق رکھنے والی خواتین کے حسن اور جلد کو اسکرین پر  دیکھ کر احساسِ کمتری کا شکار ہوجاتی ہیں تو ایسا نہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ ' ہم جیسے دکھتے ہیں اصل میں ایسے نہیں ہیں، ہم اسکرینز پر آنے سے پہلے میک اپ کرتے ہیں، مختلف لائیٹس، کیمرے اور فلٹرز کے بعد ہم ایسے دکھتے ہیں'۔

ان کا کہنا تھا کہ ' خود سے محبت کریں، اللہ نے جیسا رنگ آپ کو دیا ہے اس پر خوش رہیں کیونکہ اللہ نے کچھ سوچ کر دیا ہے، اگر  اللہ نے مجھے گورا رنگ نہیں دیا ہوتا تو میں اس میں بھی خوش رہتی'۔

مشی خان نے اپنے چہرے کو بھی قریب سے دکھایا کہ ان کے چہرے پر بھی داغ دھبے سب ہیں اور کہا کہ ' اس سب کیلئے میک اپ ہے جس کا استعمال ہم بھی کرتے ہیں لیکن کبھی ہمیں دیکھ کر کوئی اسکن ٹریٹمنٹ یا سرجری ہرگز مت کروائیں'۔

تازہ ترین