منور فاروقی اور شہناز گِل کی جوڑی نے دھوم مچادی
مداح اس جوڑی کو ایک ساتھ کام کرتے دیکھنے کے متمنی

بھارتی اسٹینڈاپ کامیڈین منور فاروقی اور گلوکارہ و اداکارہ شہناز گِل کی جوڑی پر مداحوں نے محبت کی برسات کرڈالی۔
منور فاروقی سال 2023 میں بھارتی ریئیلیٹی شو بگ باس میں بطور کنٹیسٹنٹ شریک ہوئے اور شو کی ٹرافی اپنے نام کرنے میں کامیاب رہے جبکہ شہناز گِل سال 2019 میں بگ باس کے 13ویں سیزن کا حصہ بنیں اور ناظرین کے دلوں کو جیتنے میں کامیاب رہیں۔
حال ہی میں شہناز گِل کا گانا 'دھوپ لگدی' جاری کیا گیا ہے جس میں ان کے ساتھ اداکار سنی سنگھ کو کاسٹ کیا گیا۔
اس گانے کو موسیقی کے متوالوں کی جانب سے بےحد پسند کیا جارہا ہے جبکہ انسٹاگرام پر بھی صارفین اس گانے پر رِیلز بنارہے ہیں۔
شہناز گِل کے اس گانے پر ایک ریل منور فاروقی نے بھی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جاری کی جس میں انکے ساتھ گانے کی ہیروئن شہناز گِل کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
مذکورہ انسٹاگرام رِیل میں شہناز گِل اور منور فاروقی کو ساحلِ سمندر پر محبت سے بھرپور لمحات گزارتے دیکھا جاسکتا ہے اور دونوں سمندر کے دل موہ لینے والے نظارے سے لطف اندوز بھی ہورہے ہیں۔
یاد رہے کہ منور فاروقی اور شہناز گِل اس سے قبل کسی گانے میں ایک ساتھ جلوہ گر نہیں ہوئے اور پہلی ہی مرتبہ میں اس جوڑی کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے۔
منور فاروقی اور شہناز گِل دونوں کے ہی چاہنے والے دونوں سے درخواست کرتے دکھ رہے ہیں کہ 'آپ دونوں کسی نئے گانے میں ایک ساتھ کام کریں'۔
دوسری جانب منور فاروقی کو پسند نہ کرنے والے سوشل میڈیا صارفین شہناز گِل سے یہ شکایت بھی کرتے دکھ رہے ہیں کہ ' کسی کے بھی ساتھ رِیل بنالیتیں منور کے ساتھ کیوں بنائی؟'
-
انفوٹینمنٹ 7 منٹ پہلے
زارا نور اور حرا مانی کی سنیل شیٹی سے اچانک ملاقات
-
انفوٹینمنٹ 10 منٹ پہلے
کرسٹوفر نولن کے آگے جنید اور ہمیش کا جادو نہ چل سکا
-
اسکینڈلز 1 گھنٹے پہلے
'گھٹیا ذہنیت' بی پراک کا رنویر الٰہ آبادیہ کے پوڈکاسٹ میں شرکت سے انکار
-
انفوٹینمنٹ 2 گھنٹے پہلے
ہانیہ عامر بھی بالی وڈ میں کام ڈھونڈنے لگیں