کھیل

شعیب اختر نے اربوں کمانے کا آسان طریقہ بتادیا

لوگ مجھے تنقید کا نشانہ بناتے تھے

Web Desk

شعیب اختر نے اربوں کمانے کا آسان طریقہ بتادیا

لوگ مجھے تنقید کا نشانہ بناتے تھے

سابق فاسٹ بالر شعیب اختر نے اپنی کامیابی کا راز بتاتے ہوئے مداحوں کو اربوں کمانے کا نسخہ بھی بتادیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل شعیب اختر کے ویڈیو کِلپ میں انہیں اربوں کمانے کا اپنا سمارٹ طریقہ بتاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

اپنی کاروباری حکمت عملی کے بارے میں بات کرتے ہوئے شعیب اختر نے کہا کہ میں نے اسلام آباد میں مختلف جگہوں پر چھوٹی زمینیں خریدنا شروع کیں، لوگ مجھے تنقید کا نشانہ بناتے اور کہتے کہ تم ہمیشہ یہ پلاٹ کیوں خریدتے ہو، لیکن میں جانتا تھا کہ آنے والے سالوں میں ان علاقوں میں جدید ترقی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ میں نے کئی لوگوں کو زمینیں خریدنے کا مشورہ دیا لیکن انہوں نے میری ایک نہ سنی، اب تمام زمینوں کی قیمت بیس کروڑ پاکستانی روپے ہے۔ 

شعیب اختر نے کہا کہ اب میں نے یہی مشورہ شاہین شاہ آفریدی کو دیا کہ وہ صوابی کے نواح میں زمین خرید لیں۔

انہوں نے کہا کہ میں کھلاڑیوں کو ایک بزنس پلان دیتا ہوں جس کے ذریعے وہ کیریئر ختم کرنے کے بعد مالی طور پر مضبوط ہوسکتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر لوگ شعیب اختر کے کاروباری انداز اور بڑے شہروں میں جائیدادیں بنانے کے  سمارٹ انداز سے متاثر دکھائی دے رہے ہیں، بہت سے لوگوں نے کمنٹس سیکشن میں ان کی تعریف کی۔ 

خیال رہے کہ شعیب اختر تیز ترین بین الاقوامی باؤلر ہیں جنہوں نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کیے خدمات انجام دیتے ہوئے ایک مقام حاصل کیا۔

اسکرین گریب
اسکرین گریب


تازہ ترین