کراچی میں جاپانی شہریوں کی گاڑی پر خودکش حملہ، 2 افراد ہلاک
تمام غیر ملکی شہری محفوظ رہے، 3 افراد زخمی ہوئے۔
کراچی کے علاقے لانڈھی کی مانسہرہ کالونی میں جاپانی شہریوں کو لے جانے والی وین پر خودکش حملے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے البتہ تمام غیر ملکی شہری محفوظ رہے۔
ایس ایس پی ملیر طارق الہیٰ نے بتایا کہ غیر ملکی شہری روزانہ ایکسپورٹ پروسیسنگ زون جانے کے لیے اسی راستے سے گزرتے تھے، ان پر حملہ کرنے والوں کی تعداد 3 تھی جن میں 2 ہلاک جبکہ ایک فرار ہوگیا۔
پولیس کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں جاپانی شہریوں کی حفاظت پر مامور دونوں سکیورٹی گارڈز سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔
ڈی آئی جی اظفر مہیسر نے بتایا کہ ایک خودکش حملہ آور نے جاپانی شہریوں کی گاڑی کے قریب خود کو دھماکے سے اڑایا لیکن گاڑی ابھی کچھ فاصلے پر تھی اس لیے اس میں سوار غیرملکی محفوظ رہے۔
غیر ملکی شہری جس گاڑی میں سفر کر رہے تھے وہ بلٹ پروف تھی، تمام غیر ملکیوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جاچکا ہے البتہ دھماکے سے گاڑی کے اگلے حصے کو شدید نقصان پہنچا۔
ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ ایک دہشت گرد نے خود کو دھماکے سے اڑایا، اس دوران فائرنگ بھی کی گئی، دوسرا دہشت گرد پولیس مقابلے میں مارا گیا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ جائے وقوع کے قریب موٹرسائیکلیں بھی ملی ہیں اور دھماکے کے نتیجے میں متاثرہ گاڑی کے اگلے حصے کو شدید نقصان پہنچا ہے
پولیس کے مطابق خودکش حملے کا نشانہ بننے والی وین میں 5 جاپانی شہری سوار تھے۔
-
انفوٹینمنٹ 3 گھنٹے پہلے
صرف 51 روپےفیس لینے والا بالی وڈ اداکار کون ؟
-
فلم / ٹی وی 4 گھنٹے پہلے
’پشپا‘ کیلئے پہلی چوائس اللو ارجن نہیں تو پھر کون؟
-
دلچسپ و خاص 4 گھنٹے پہلے
کرسمس پر خوشیاں بانٹنے والے سانتا کلاز اصل میں کیسا دکھتا ہے؟
-
انفوٹینمنٹ 5 گھنٹے پہلے
شویتا بچن کی پہلی کمائی انٹرنیٹ صارفین کے ہوش اڑاگئی