انفوٹینمنٹ

مہوش حیات انٹرنیشنل سیریز کیلئے منتخب؟

مہوش حیات کی امریکی سیریز میں انٹری کی خبریں زیرِ گردش

Web Desk

مہوش حیات انٹرنیشنل سیریز کیلئے منتخب؟

مہوش حیات کی امریکی سیریز میں انٹری کی خبریں زیرِ گردش

مہوش حیات ویب سیریز مس مارول میں بھی اپنی بہترین اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔
مہوش حیات ویب سیریز 'مس مارول' میں بھی اپنی بہترین اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

پاکستانی اداکارہ مہوش حیات کی امریکی سیریز میں کام کرنے کی خبریں گردش کرنے لگیں۔

مہوش حیات کا شمار پاکستان کی صفِ اوّل کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے اور وہ اپنی بہترین کارکردگی کے سبب حکومتِ پاکستان سے تمغہ امتیاز بھی حاصل کرچکی ہیں۔

مہوش حیات اکثر پاکستانیوں اور مسلمانوں کے حقوق کےلیے آواز اٹھاتی رہتی ہیں اور اپنے اسی عزم کو مزید تقویت بخشتے ہوئے انہوں نے گزشتہ سال اپنی خود کی پروڈکشن کمپنی لانچ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

مہوش حیات نے امریکہ میں 'پِنک لاما فلمز' نامی پروڈکشن کمپنی لانچ کی جس کے مقصد کا انکشاف کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ 'اس پروڈکشن کپمنی کا مقصد ایسا مواد تیار کرنا ہے جو مستند، فکر انگیز، اور دل کو چھو لینے والا ہو، جو دقیانوسی تصورات کو توڑ سکتا ہو اور دنیا میں زیادہ سمجھ اور قبولیت کو فروغ دے سکے’۔

علاوہ ازیں مہوش حیات نے اسلاموفوبیا اور اینٹی پاکستان پراپیگنڈے کو ختم کرنا اس کمپنی کی اولین ترجیح قرار دی۔

اب سوشل میڈیا سینسیشن و مبصر مومن علی منشی اور انکی بہن ایمان علی منشی نے اپنی ایک ویڈیو میں یہ انکشاف کیا کہ 'ماہرہ خان کی ساؤتھ فلم انڈسٹری میں کام کرنے کی خبروں کے بعد اب یہ خبر سامنے آئی ہے کہ مہوش حیات جلد انٹرنیشنل پراجیکٹ میں کام کرتی نظر آئیں گی'۔

مومن علی منشی کا بتانا تھا کہ 'مہوش حیات جلد ایک امریکی سیریز میں جلوہ گرہونگی لیکن وہ کونسی سیریز ہے اور اس میں مہوش حیات کا کردار کیا ہوگا یہ بتانا قبل ازوقت ہوگا'۔

انہوں نے یہ شبہ بھی ظاہر کیا کہ 'ممکنہ ہے کہ یہ سیریز مہوش حیات کی امریکی پروڈکشن کمپنی پِنک لاما کے بینر تلے ہی بن رہی ہو'۔

واضح رہے کہ مہوش حیات ویب سیریز 'مس مارول' میں بھی اپنی بہترین اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

تازہ ترین