انفوٹینمنٹ

منوج باجپائی نے پہلی کمائی کہاں اُڑائی؟

کیا آپ جانتے ہیں کہ منوج باجپائی کو پہلا معاوضہ کتنا ملا تھا

Web Desk

منوج باجپائی نے پہلی کمائی کہاں اُڑائی؟

کیا آپ جانتے ہیں کہ منوج باجپائی کو پہلا معاوضہ کتنا ملا تھا

اسکرین گریپ
اسکرین گریپ

بالی وڈ کے ورسٹائل اداکار منوج باجپائی کی جدوجہد کی کہانی تو سب ہی جانتے ہیں کہ وہ ایک چھوٹے سے گاؤں سے تعلق رکھتے ہیں۔

 ان کا جنم ایک غریب خاندان میں ہوا تھا، اداکار نے اپنی محنت اور لگن سے انڈسٹری میں ایک الگ پہچان بنائی۔

کیا آپ جانتے ہیں کہ منوج باجپائی کو پہلا معاوضہ کتنا ملا تھا اور انہوں نے اپنی پہلی کمائی کہاں خرچ کی تھی؟

اداکار منوج باجپائی نے فلم کی پہلی کمائی خرچ کرنے کی دلچسپ کہانی سنائی ہے۔ 1994 کی فلم بینڈٹ کوئن سے اپنے کیریئر کی شروعات کرنے والے اداکار نے ایک انٹرویو کے دوران اپنے فنی کیریئر کے ابتدائی دنوں کا ذکر کیا۔

منوج باجپائی نے بتایا کہ مجھے فلم میں کام کرنے کا معاوضہ 10 ہزار روپے کے چیک کی صورت میں ملا، تو پہلا کام یہ کیا کہ سب سے پہلے سیٹ پر موجود چائے والے اور پکوڑے والے کے پاس گیا، کیونکہ ہم ان سے چائے پکوڑے کھاتے تھے اور ہم پر انکے پیسے ادھار تھے۔ 

تازہ ترین