اسکینڈلز

مس نہیں مسز، یشما گِل شادی شدہ نکلیں؟

کمرہ نمبر 103 کے دروازے پر درج نام یشما گل کا راز فاش کرگیا

Web Desk

مس نہیں مسز، یشما گِل شادی شدہ نکلیں؟

کمرہ نمبر 103 کے دروازے پر درج نام یشما گل کا راز فاش کرگیا

مسز کیوں لکھا ہے؟ آپ شادی شدہ ہیں کیا؟، سوشل میڈیا صارفین کا یشما گِل سے سوال
 مسز کیوں لکھا ہے؟ آپ شادی شدہ ہیں کیا؟، سوشل میڈیا صارفین کا یشما گِل سے سوال

پاکستانی اداکارہ یشما گِل کا علالت کے سبب ہسپتال میں داخل ہونا ان کے شادی شدہ ہونے کی افواہوں کو ہوا دے گیا۔

یشما گل نے حال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ جاری کی جس میں انہوں نے اپنے چند قریبی دوستوں کا شکریہ ادا کیا۔

یشما گِل نے اپنے اس پوسٹ کے ذریعے انکشاف کیا کہ وہ کسی سبب ہسپتال میں داخل ہوئیں اور زندہ بچ گئیں لیکن اس دوران ان کے سہیلی و اداکارہ ہانیہ عامر و دیگر دوستوں نے ان کا ساتھ نہیں چھوڑا جس کے لیے وہ ان سب کی تہِ دل سے شکرگزار ہیں۔

مذکورہ پوسٹ میں شامل تصاویر اور ویڈیوز میں یشما گل ہسپتال کے بستر پر مریض کے کپڑے پہنی دکھائی دیں جبکہ ہانیہ عامر  ان کی تیمارداری کرتی دکھیں۔

ہانیہ عامر کہیں یشما گلِ کیلئے پھل کاٹتی تو کہیں انہیں کھانا کھلاتی بھی نظر آئیں، لیکن پوسٹ میں شامل جس تصویر نے سوشل میڈیا صارفین کو متجسس کردیا ہے وہ یشما گِل کے ہسپتال کے پرائیوٹ روم کے دروازے پر لکھا انکا نام ہے۔

مس نہیں مسز، یشما گِل شادی شدہ نکلیں؟

دراصل ہسپتال کے کمرہ نمبر 103 کے دروازے پر مس یشما گِل  (Ms Yashma Gill)  کی جگہ مسز یشما گِل (Mrs Yashma Gill) لکھا ہوا ہے جو اداکارہ کے شادی شدہ ہونے کی جانب واضح اشارہ ہے۔

دروازے پر لکھے اس نام کو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین نے کمنٹ سیکشن میں یشما گِل سے یہ سوال کیا کہ ' مسز کیوں لکھا ہے؟ آپ شادی شدہ ہیں کیا؟'

دوسری جانب متعدد سوشل میڈیا صارفین یہ اندازہ بھی لگا رہے ہیں کہ غالباً یہ ہسپتال انتظامیہ کی غلطی ہو جو 'مس' کی جگہ 'مسز' لکھ بیٹھے، جبکہ بعض کا شک یہ بھی ہے کہ یہ ہانیہ عامر کی شرارت ہوسکتی ہے۔

بعدازاں اداکارہ نے اپنی اس پوسٹ میں سے وہ تصویر حذف کردی جس میں کمرہ نمبر 103کے دروازے پر انکا نام 'مسز یشما گِل' لکھا ہوا تھا۔

واضح رہے کہ یشما گِل نے اس پوسٹ میں یہ واضح نہیں کی کہ وہ کس سبب ہسپتال میں داخل ہوئیں۔

تازہ ترین