اونٹ کو 500 ریال کا نوٹ کھلانے والا شخص گرفتار
وائرل ویڈیو نے بڑے پیمانے پر عوامی غم و غصے کو جنم دیا تھا۔
اونٹ کو 500 سعودی ریال کا نوٹ کھلانے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
مذکورہ شخص کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں اسے اونٹ کو 500 ریال (37 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) ایک اونٹ کو کھلاتے دیکھا گیا جس پر عوام کی جانب سے شدید غم و غصے کا اظہار کیا گیا۔
فوٹیج میں وہ شخص اونٹ کو نوٹ پیش کرتا ہے جسے وہ کھانا سمجھ کے فوراً منہ میں ڈالتا اور چبا لیتا ہے۔
شاہی پبلک سیکیورٹی ڈائریکٹوریٹ نے اس عمل کی ایک بلر ویڈیو پوسٹ کی جس میں اس شخص کی حرکت کے علاوہ اس کی کمر پر دونوں ہاتھوں میں ہتھکڑی لگی بھی دیکھی جاسکتی ہے۔
سعودی قانون کے تحت بینک نوٹ پھاڑنا، اس کی خصوصیات کو نقصان پہنچانا یا مسخ کرنے پرزیادہ سے زیادہ 5 سال قید اور 10 ہزار ریال تک جرمانے کی سزا ہے۔
اونٹ نہ صرف سعودی عرب کا قومی جانور ہے بلکہ یہ سعودی عرب کے ورثے سے جڑا اور زمانہ قدیم سے استعمال ہورہا ہے۔
اس جانور کو طویل عرصے سے 'صحرا کا جہاز' کہا جاتا ہے اس لیے یہ صحرائی باشندوں کے لیے لائف لائن ہے۔
سعودی عرب نے سال 2024 کو اونٹوں کے سال کے طور پر نامزد کیا ہے، جس میں اونٹوں کے شعبے کی ترقی کے لیے قومی کوششوں کو فروغ دینے کے لیے مختلف پروگراموں کی شکل دی گئی ہے۔
حالیہ برسوں کے دوران مملکت میں اونٹوں کے کاروبار میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سعودی عرب میں تقریباً 18 لاکھ اونٹ ہیں جن کی مارکیٹ ویلیو 50 ارب ریال سے زیادہ ہے۔
مملکت ہر سال کنگ عبدالعزیز اونٹ فیسٹیول کی میزبانی کرتی ہے، جو دنیا کے سب سے بڑے میلے میں سے ایک ہے۔
-
اسکینڈلز 1 گھنٹے پہلے
سیف علی خان پر حملے کی کہانی میں جھول سامنے آنے لگے
-
انفوٹینمنٹ 2 گھنٹے پہلے
دنانیر اور احد رضا میر کی کلوزنس، بڑھتی قربتوں کا ایک اور اشارہ؟
-
فلم / ٹی وی 2 گھنٹے پہلے
'کبھی میں کبھی تم' کی مشہور بائیک کتنے پیسوں میں نیلام؟
-
بالی ووڈ 2 گھنٹے پہلے
وکی کوشل کا فلم ’چھاوا‘ کیلئے 25 کلو وزن بڑھانے کا انکشاف