فلم / ٹی وی

سلمان خان کی فلم 'سکندر' کی شوٹنگ کا آغاز؟

سلمان خان اپنے فلمی کریئر میں پہلی مرتبہ مروگاداس کے ساتھ کام کریں گے۔

Web Desk

سلمان خان کی فلم 'سکندر' کی شوٹنگ کا آغاز؟

سلمان خان اپنے فلمی کریئر میں پہلی مرتبہ مروگاداس کے ساتھ کام کریں گے۔

سکندر کی شوٹنگ سے متعلق نئی خبر زیرِ گردش
سکندر کی شوٹنگ سے متعلق نئی خبر زیرِ گردش

بھارتی سپر اسٹار سلمان خان کی اگلی فلم 'سکندر' کی شوٹنگ کی تاریخ سے متعلق اہم خبر سامنے آگئی۔

مسلمانوں کے مذہبی تہوار عید پر سلمان خان اپنی نئی فلم ریلیز کرتے ہیں لیکن رواں سال عید کے موقع پر سنیما گھروں میں سلمان خان کی نئی فلم ریلیز نہیں ہونے کی وجہ سے ان کے مداحوں میں کافی مایوسی دیکھی گئی۔

جہاں عید پر سلمان خان کے چاہنے والے افسردہ تھے وہیں اداکارہ نے عید کے دن فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک اسٹوری جاری کی جس میں انہوں نے آئندہ سال عید 2025 کو ریلیز ہونے والی فلم 'سکندر' کا پوسٹر جاری کردیا۔

اس پوسٹر کو دیکھ کر سلمان خان کے مداح خوش ہوگئے اور سال 2025 کی عید کی راہ تکنے لگے۔

اب بھارتی میڈیا میں یہ خبر زیرِ گردش ہے کہ فلم 'سکندر' کی شوٹنگ کا آغاز مئی 2024 سے کیا جائیگا جبکہ یہ فلم سال 2025 میں عیدالفطر کے موقع پر ریلیز کی جائے گی'۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس فلم کی ہدایتکاری بالی وڈ کی مقبول ترین فلم 'گھجنی' کے ہدایتکار اے آر مروگاداس اور ساجد ناڈیا ڈوالا کر رہے ہیں جبکہ سلمان خان اپنے فلمی کریئر میں پہلی مرتبہ مروگاداس کے ساتھ کام کریں گے۔

بتایا جارہا ہے کہ ان دنوں اے آر مروگاداس اپنی ایک اور ایکشن فلم 'ایس کے 23' کی ہدایتکاری میں مصروف ہیں جس سے وہ جون 2024 میں فارغ ہوجائیں گے جبکہ مئی 2024 میں 'سکندر' پر کام شروع ہوجائیگا۔

واضح رہے کہ رواں ماہ 16 اپریل کو بشنوئی گینگ سے تعلق رکھنے والے دو افراد سلمان خان کے گھر کے سامنے سے فائرنگ کرتے ہوئے گزرے جنکو ممبئی کرائم برانچ نے گرفتار کرلیا اور سلمان خان کی سکیورٹی میں بھی اضافہ کردیا۔

تازہ ترین