عالمی منظر

شارجہ، پانچ روز سے لاپتا پاکستانی نوجوان کی تلاش جاری

عبداللہ گھر سے قریبی فرنیچر مارکیٹ کے لیے نکلا لیکن واپس نہیں پہنچا۔

Web Desk

شارجہ، پانچ روز سے لاپتا پاکستانی نوجوان کی تلاش جاری

عبداللہ گھر سے قریبی فرنیچر مارکیٹ کے لیے نکلا لیکن واپس نہیں پہنچا۔

17 سالہ عبداللہ دو جڑواں بھائیوں میں سے ایک ہیں۔
17 سالہ عبداللہ دو جڑواں بھائیوں میں سے ایک ہیں۔

شارجہ میں پولیس 14 اپریل سے لاپتا پاکستانی نوجوان کو تلاش کررہی ہے جو قریبی مارکیٹ جانے کیلئے گھ سے نکلا لیکن واپس پلٹ کر نہیں آیا۔

عبداللہ گزشتہ اتوار کو شام 4.15 بجے ابو شگرہ میں اپنے گھر سے ایک معمول کے کام کے لیے نکلا لیکن اس کے بعد سے اس کا کچھ اتا پتا نہیں، لڑکے کے اہل خانہ نے پولیس میں گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی ہے۔

عبداللہ 17 سالہ 2 جڑواں بھائیوں میں سے ایک ہے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے اس کے والد محمد علی نے کہا کہ عبداللہ کو گھر میں بڑھئی لانے کے لیے ابو شگرہ کی ایک قریبی فرنیچر مارکیٹ بھیجا تھا جس کے بعد وہ غائب ہو گیا۔

عبداللہ کے والد نے مزید بتایا کہ وہ کسی اسکول میں زیر تعلیم نہیں بلکہ گھر پر پرائیویٹ تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔

استعمال شدہ کاروں کا کاروبار کرنے والے محمد علی نے کہا کہ عبداللہ شام 4.15 بجے کے قریب نکلا تھا لیکن گھر واپس نہیں آیا، جب اس کی واپسی میں تاخیر ہوئی تو میں اسے ڈھونڈنے فرنیچر مارکیٹ گیا لیکن وہ نہیں ملا۔

ان کا کہنا تھا کہ جب میں اس کی تصویر دکھائی تو مارکیٹ میں لوگوں کو دکھائی تو انہوں نے کہا کہ انہوں نے عبداللہ نہیں دیکھا۔

عبداللہ کو آخری مرتبہ کالی شرٹ اور سرمئی پتلون پہنے دیکھا گیا تھا۔

محمد علی نے بتایا کہ عبداللہ یہ سوچتے ہوئے گھر سے اپنا سیل فون یا پرس لے کر نہیں گیا کہ وہ فرنیچر مارکیٹ سے جلدی واپس آئے گا۔

عبداللہ کے والد محمد علی 26 سال سے متحدہ عرب امارات کے رہائشی ہیں عبداللہ اور اس کے جڑواں بھائی کے علاوہ ان کی ایک 20 سالہ بیٹی اور 3 سالہ بیٹے سمیت 4 بچے ہیں۔

والد نے کہا کہ ان کا خاندان انتہائی پریشان ہے میری بیوی، عائشہ نے بمشکل کھانا کھایا ہے اور وہ مسلسل رو رہی ہے اور اپنے بیٹے کی بحفاظت واپسی کی دعا کر رہی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس بے مثال بارش کے دوران ہم عبداللہ کی حفاظت کے بارے میں فکر مند ہیں، ہم صرف امید کر رہے ہیں کہ وہ کہیں محفوظ ہو اور ہم اسے جلد ہی ڈھونڈ سکیں لیکن، باہر جانا، سیلاب زدہ علاقوں میں اسے تلاش کرنا ایک بڑا چیلنج ہے۔

دوسری جانب شارجہ پولیس عوام پر زور دیا ہے کہ عبداللہ سے متعلق کوئی بھی معلومات ہونے کی صورت میں مطلع کریں۔

تازہ ترین