ٹیکنالوجی

'میٹا اے آئی' کو صارفین کس طرح استعمال کرسکتے ہیں؟

میٹا اے آئی فیس بک انسٹاگرام اور واٹس ایپ کے سرچ بار میں موجود ہے۔

Web Desk

'میٹا اے آئی' کو صارفین کس طرح استعمال کرسکتے ہیں؟

میٹا اے آئی فیس بک انسٹاگرام اور واٹس ایپ کے سرچ بار میں موجود ہے۔

میٹا اے آئی ایپس کے سرچ بار میں موجود ہے۔
میٹا اے آئی ایپس کے سرچ بار میں موجود ہے۔

سوشل میڈیا جائنٹ میٹا نے حال ہی میں فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کے سرچ بار میں میٹا اے آئی متعارف کرایا ہے۔

یہاں صارفین اپنے سوالات لکھ سکتے ہیں جن کے جوابات میٹا مصنوعی ذہانت کا استعمال کر کے فراہم کرے گی۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ ’میٹا اے آئی‘ متعارف کروانے کا مقصد یہ ہے کہ صارفین کو کسی سوال کا جواب ڈھونڈنے کے لیےکسی دوسری سوشل میڈیا ایپ پر منتقل نہ ہونا پڑے۔

اگر آپ کوئی ریسیپی ویڈیو سیکھ رہے ہیں اور وقت کی کمی کے باعث پوری ویڈیو نہیں دیکھنا چاہتے تو آپ میٹا اے آئی سے اس ویڈیو میں موجود ترکیب معلوم کرسکتے ہیں۔

اسی طرح اگر آپ کسی نئے شہر یا ملک میں کھانا کھانے باہر جا رہے ہیں تو آپ ’میٹا اے آئی‘ سے پوچھ سکتے ہیں کہ آپ کے اطراف میں کون سے اچھے ریستوران یا ڈھابے موجود ہیں۔

یہی نہیں بلکہ آپ کسی ملک یا شہر جانے سے قبل ’میٹا اے آئی‘ سے پروازوں، ہوٹل وغیرہ کی تفصیلات بھی پوچھ سکتے ہیں۔

یہ چیٹ بوٹ صارفین کو ان کے اردگرد علاقے میں منعقد ہونے والے تفریحی پروگرامز کے بارے میں بھی معلومات دے سکتا ہے۔

اگر آپ اپنے نئے گھر میں منتقل ہو رہے ہیں اور پریشان ہیں کہ وہاں کس قسم کا فرنیچر ہونا چاہیے تو اس سلسلے میں ’میٹا اے آئی‘ آپ کو بتا سکتا ہے کہ دنُیا بھر میں اس وقت کس قسم کا فرنیچر پسند کیا جا رہا ہے۔

اس کے علاوہ اگر آپ بور ہو رہے ہیں تو آپ ’میٹا اے آئی‘ سے لطیفے یا کہانیاں سُنانے کی فرمائشیں بھی کر سکتے ہیں۔

میٹا کمپنی کا کہنا ہے کہ 'میٹا اے آئی‘ کے چیٹ بوٹ کو فیس بُک اور انسٹاگرام کے سرچ بار سے ہٹایا نہیں جا سکتا۔

اتنی زیادہ معلومات فراہم کرنے پر بھی ’میٹا اے آئی‘  پر مکمل انحصار کرنا درست نہیں ہوگا۔

 آپ اس چیٹ بوٹ سے کسی بھی قسم کا سوال کر سکتے ہیں لیکن یہ ضروری نہیں کہ ’میٹا اے آئی‘ کی جانب سے موصول ہونے والا جواب مکمل درست یا حقیقت پر مبنی ہو۔

بہتر یہ ہے کہ آپ اس کا استعمال ویسے ہی کریں جیسے گوگل کے سرچ انجن کا کرتے ہیں۔

اگر آپ ’میٹا اے آئی‘ کسی موضوع پر زیادہ درست جواب حاصل کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو اس چیٹ بوٹ سے تفصیلی سوالات کرنے پڑیں گے اور  موضوع کے حوالے سے اسے زیادہ سے زیادہ معلومات دینی پڑیں گی۔

خیال رہے کہ ’میٹا اے آئی‘ کا استعمال طبی تجاویز لینے کے لیے نہیں ہونا چاہیے اور نہ ہی اسکول کے مضامین کی تیاری کے لیے اسے استعمال کیا جانا چاہیے کیونکہ یہ ایک غیر اخلاقی عمل ہے۔