فیشن

درِ فشاں کی سفید پشواس کتنی مہنگی؟

پشواس جس قدر دلکش ہے اُتنی مہنگی بھی ہے

Web Desk

درِ فشاں کی سفید پشواس کتنی مہنگی؟

پشواس جس قدر دلکش ہے اُتنی مہنگی بھی ہے

پشواس، پاجامہ اور دوپٹہ کورین را سلک سے تیار کیا گیا ہے
پشواس، پاجامہ اور دوپٹہ کورین را سلک سے تیار کیا گیا ہے 

پاکستانی اداکارہ درِ فشاں کی حسین پشواس نے فیشن کے متوالوں کی تمام تر توجہ اپنی جانب مبذول کروالی۔

درِفشاں سلیم نے ڈراما 'عشق مرشد' اور 'خئی' میں اپنی بہترین اداکاری اور حسن کے سبب شہرت کی منازل طے کی اور گزشتہ ایک سال میں ان کی فین فالوئنگ میں بھی حیران کن اضافہ ہوا ہے۔

درِفشاں نے حال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک نئی پوسٹ جاری کی جس میں وہ آئیوری رنگ کی حسین پشواس پہنی ہوئی ہیں جس پر سرخ اور نارنجی پھول بنے ہوئے ہیں جبکہ اس کے ساتھ چوڑی دار پاجامہ پہن رکھا ہے۔

درِ فشاں کا یہ حسین جوڑا پاکستان کے معروف فیشن ڈیزائنر حسین ریہر کا شاہکار ہے جو اداکارہ کے حسن میں چار چاند لگا رہا ہے۔

درِ فشاں کی یہ پشواس جس قدر دلکش ہے اُتنی مہنگی بھی ہے جس کے سبب یہ ہر کسی کی دسترس میں نہیں۔

اسکرین گریب
اسکرین گریب

حسین ریہر کی آفیشل ویب سائٹ پر اس دلکش جوڑے کی مکمل تفصیلات کے ساتھ اس کی قمیت 67ہزار لکھی ہوئی ہے۔ 

پشواس، پاجامہ اور دوپٹہ کورین را سلک سے تیار کیا گیا ہے جبکہ اس حسین جوڑے کا نام ویب سائٹ پر 'آج' درج ہے۔

اس حسین پشواس کے ساتھ درِ فشاں نے کانوں میں بڑے جھمکے پہنے جبکہ زلفوں کو بیچ کی مانگ پر کھولا۔

اس دلکش پشواس کے ساتھ موٹی بیل والا سرخ دوپٹہ درِ فشاں نے گلے میں ڈالا اور اس دیسی لُک کو مزید جاذبِ نظر بنادیا۔