اسکینڈلز

فحاشی کی اعلیٰ مثال، حبا بخاری اور شہریار منور کا فوٹوشوٹ تنقید کا شکار

صارفین شدید سیخ پا

Web Desk

فحاشی کی اعلیٰ مثال، حبا بخاری اور شہریار منور کا فوٹوشوٹ تنقید کا شکار

صارفین شدید سیخ پا

شہریار منور اور حبا بخاری، فوٹو انسٹاگرام
شہریار منور اور حبا بخاری، فوٹو انسٹاگرام

پاکستانی اداکارہ حبا بخاری اور اداکار شہریار منور کا حالیہ فوٹو شوٹ شدید تنقید کی زد میں آگیا۔

ڈراما سیریل ’رد’ میں پہلی بار مرکزی کردار میں نظر آنے والی جوڑی اداکارہ  حبا بخاری اور  اداکار شہریار منور کے کردار کو جہاں عوامی پذیرائی حاصل ہورہی ہے وہیں اس جوڑے کے حالیہ فوٹو شوٹ نے مداحوں کو خاصا مایوس کردیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر چند ایسے فوٹو اور ویڈیو شوٹ منظر عام پر آئے جس میں اداکارہ حبا کو مغربی طرز کے لباس میں دیکھ کر صارفین شدید سیخ پا ہوگئے۔

نجی میگزین کیلئےکیے گئے مذکورہ فوٹو شوٹ میں حبا بخاری کے  چہرے کے تاثرات پیش کرنے کے ساتھ ساتھ ایسے پوز بھی دکھائے جا رہے ہیں جو کچھ زیادہ ہی حساس معلوم ہورہے ہیں۔

حبا اور شہریار کے متنازع فوٹو شوٹ جیسے ہی منظر عامر پر آیا جنگل کی آگ کی طرح پھیل گیا۔

صارفین کی جانب سے فنکاروں کے اس فوٹوشوٹ پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے کوئی  مذکورہ شوٹ پر فحاشی کا الزام لگاتا نظر آیا تو کسی نے  قابل اعتراض حرکات میں اپنے پسندیدہ فنکاروں کو دیکھنے سے انکار کردیا۔

صارفین کا شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’اب ان فنکاروں سے دل اٹھ گیایہ فوٹوشوٹ فحاشی کی اعلیٰ مثال ہے۔’

اسی کے ساتھ ایک اور صارف نے اس جوڑے کو ’لنڈے کے انگریز قرار دے دیا۔’

حبا بخاری اور شہریار منور کے فوٹو شوٹ پر ایک نظر:

حبا بخاری اور شہریار منور، فوٹو انسٹاگرام