انفوٹینمنٹ

شاہ رخ خان یا امیتابھ بچن، کس کا گھر زیادہ مہنگا؟

دونوں کا گھر ممبئی میں ہی کیوں؟

ملیحہ سایانی

شاہ رخ خان یا امیتابھ بچن، کس کا گھر زیادہ مہنگا؟

دونوں کا گھر ممبئی میں ہی کیوں؟

شاہ رخ خان کا منت بمقابلہ امیتابھ بچن کا جلسہ
'شاہ رخ خان کا 'منت' بمقابلہ امیتابھ بچن کا 'جلسہ 

ممبئی ، ایک خوابوں کا شہر ہے جو نا صرف ہلچل مچانے والی فلم انڈسٹری کا گھر کہلاتا ہے بلکہ یہاں بالی وڈ کی مشہور شخصیات کی ملکیت میں کچھ انتہائی شاندار  رہائش گاہیں بھی ہیں۔

بالی وڈ کی مشہور شخصیات کی ملکیت میں رہنے والے بنگلے بھی انہی کی طرح مشہور ہوجایا کرتے ہیں جیسے شاہ رخ خان کا 'منت' اور امیتابھ بچن کا 'جلسہ'۔

یہ بنگلے نا صرف قیام کے لیے ایک گھر ہیں بلکہ فلمی صنعت میں ان کی قدر و منزلت کی علامت بھی سمجھے جاتے  ہیں۔

شاہ رخ خان ہوں یا امیتابھ بچن ممبئی میں دونوں ہی اپنی شان و شوکت کے لیے منفرد پہچان رکھتے ہیں مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ دونوں ممبئی میں رہنے کو ہی کیوں ترجیح دیتے ہیں اور  کس کا گھر زیادہ مہنگا ہے؟

اگر نہیں؟  تو آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں۔

شاہ رخ خان کا 'منت' بمقابلہ امیتابھ بچن کا 'جلسہ' 

شاہ رخ خان کا 'منت'

منت کی  قیمت تقریباً 200 کروڑ روپے بتائی جاتی ہے۔
منت کی  قیمت تقریباً 200 کروڑ روپے بتائی جاتی ہے۔

باندرہ میں واقع شاہ رخ خان کا یہ شاندار بنگلہ ان کی خاندانی میراث سمجھا جاتا ہے جو سمندر کنارے موجود نا صرف ایک رہائش گاہ ہے بلکہ ممبئی شہر کی تاریخی علامت بھی ہے۔

27 سو مربع فٹ پر تعمیر شدہ اس شاہانہ بنگلہ میں دیگر سہولیات کے علاوہ وسیع و عریض رہائشی علاقے ، بیڈ رومز ، ایک لائبریری ، جمنازیم اور ایک ذاتی آڈیٹوریم ہے۔

منت کو شاہ رخ کی اہلیہ اور انٹیریئر ڈیزائنر گوری خان نے دل و جان سے ڈیزائن کیا ہے جو ان کے دلوں میں ایک خاص مقام رکھتا ہے۔

سمندر کنارے واقع اس چھ منزلہ حوالی نماں گھر کی قیمت تقریباً 200 کروڑ روپے بتائی جاتی ہے۔ شاہ رخ 'منت' کو اپنی سب سے پیاری اور بہترین سرمایہ کاری مانتے ہیں جو ان کی فیملی اور مداحوں کے لیے ان کی محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

امیتابھ بچن کا 'جلسہ'

امیتابھ بچن کی مشہور رہائش گاہ   تقریباً 100 کروڑ کی ہے۔
امیتابھ بچن کی مشہور رہائش گاہ   تقریباً 100 کروڑ کی ہے۔ 

ممبئی کے حب جوہو کے پُرسکون گلیوں میں واقع 'جلسہ' بالی وڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن کی مشہور رہائش گاہ ہے۔

 پیچیدہ بناوٹ ، سرسبز و شاداب اور لازوال خوبصورتی سے مزین، جلسہ کوئی معمولی گھر نہیں ہے بلکہ یہ اپنے آپ میں ایک زندہ لیجنڈ ہے۔ اس نے بچن کے شاندار کیریئر کی بلندیوں اور پستیوں کا مشاہدہ کیا ہے جو آنے والی نسلوں کے لیے بہترین مثال ہے۔

دس ہزار 125 مربع اسکوئر فٹ پر پھیلے ہوئے اس جڑواں منزلہ بنگلہ کو جدید انٹیریئرز  سے آراستہ کیا گیا ہے۔ اس کی عصری رہنے کی جگہیں ، پرسکون بیڈ رومز ، پرائیویٹ مندر ، سبز باغ اور پر سکون چھت عیش و آرام اور سکون کا ہم آہنگ امتزاج پیش کرتی ہیں۔ اس کے علاوہ اس میں ذاتی جمنازیم ، ہوم آفس اور مطالعہ کی جگہ بھی مختص ہیں۔ یہ شانداربنگلہ سپر اسٹار کے پیشہ ورانہ اور ذاتی مشاغل کے لیے ایک ورسٹائل پناہ گاہ کا کام کرتا ہے۔

تقریباً 100 کروڑ کی قیمت کا یہ خوبصورت گھر سپر اسٹار کی بہتر زندگی کی عکاسی کرتا ہے۔