اسکینڈلز

فحش ویڈیو تنازع، راکھی ساونت پر گرفتاری کے بادل منڈلانے لگے

عادل خان درانی انصاف ملنے پر خوشی سے نہال

Web Desk

فحش ویڈیو تنازع، راکھی ساونت پر گرفتاری کے بادل منڈلانے لگے

عادل خان درانی انصاف ملنے پر خوشی سے نہال

راکھی ساونت جلد گرفتار ہوجائین گی؟
راکھی ساونت جلد گرفتار ہوجائین گی؟

بالی وڈ کی ڈراما کوئن راکھی ساونت پر گرفتاری کے بادل منڈلانا شروع ہوگئے۔

اداکارہ اور رقاصہ راکھی ساونت پر سابقہ شوہر و بھارتی بزنس مین عادل خان درانی کی فحش ویڈیوز لیک کرنے کا الزام عائد ہے۔

اس حوالے سے عادل خان کا کہناہے کہ اب راکھی زیادہ دیر تک قانون کے شکنجے سے خود کو بچا نہیں سکتیں دبئی سے ہندوستان واپس آتے ہی انکی گرفتاری یقینی ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق عدالت نے راکھی ساونت کی درخواست قبل از گرفتاری مسترد کر دی ہے جبکہ عدالت عظمیٰ نے راکھی کو چار ہفتوں کے اندر ممبئی پولیس کے سامنے خودکو پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

عدالت کے فیصلے کے بعد عادل خان نے اپنی بے گناہی جلد ثابت ہونے پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ،’میں واقعی خوش ہوں کہ آخرکار انصاف ہوا ہے۔ میں چیخ چیخ کر سب کو بتا رہا تھا کہ میں نے کچھ نہیں کیا لیکن کوئی مجھ پر یقین نہیں کر رہا تھا’۔

واضح رہے کہ عادل خان درانی نے سابقہ اہلیہ راکھی پر اپنی فحش ویڈیو لیک کرنے کا الزام عائد کیا تھا جبکہ دوسری جانب راکھی نے بھی عادل کے خلاف ’ ایکسٹرا میریٹل افیئر’ کا الزام لگاتے ہوئے متعدد مقدمات بھی درج کروائے ہیں۔ حالانکہ عادل نے دعویٰ کیا ہے کہ راکھی صرف انہیں پھنسانے کی کوشش کر رہی ہیں۔

یاد رہے کہ عادل درانی نے 29 مئی 2022 میں راکھی ساونت کو اسلام قبول کروانے کے بعد نکاح کیا تھا اور اس کا انکشاف راکھی ساونت نے 2023 میں کیا۔

 مگر ان کی شادی پہلے دن سے ہی تنازعات کا شکار رہی۔ کبھی یہ سننے میں آیا کہ عادل کے گھر والے راکھی کو قبول نہیں کر رہے تو کبھی یہ سننے میں آیا کہ عادل درانی کے دیگر لڑکیوں کیساتھ بھی تعلقات تھے جس وجہ سے ان کی شادی ختم ہوگئی اور پھر دونوں کی جانب سے الزامات کا سلسلہ شروع ہوگیا جس کے سبب عادل کو جیل بھی ہوئی۔

یاد رہے کہ راکھی ساونت اور عادل خان درانی تقریباً ایک سال تک شادی کے بندھن میں بندھے رہے بعدازاں راکھی سے راہیں جدا کرنے کے بعد عادل خان درانی بھارتی ریئلیٹی شو بگ باس 12کی امیدوار سومی خان سے 3 مارچ  2024 کو  شادی کرکے اپنی نئی زندگی کی شروعات کرچکے ہیں۔