فلم / ٹی وی

کون سا ڈرامہ ‘عشق مرشد‘ کی جگہ لے گا؟

اس میں سجل علی اور حمزہ سہیل مرکزی کردار میں ہیں

Web Desk

کون سا ڈرامہ ‘عشق مرشد‘ کی جگہ لے گا؟

اس میں سجل علی اور حمزہ سہیل مرکزی کردار میں ہیں

اس ڈرامے میں  سجل علی اور حمزہ سہیل مرکزی کردار نبھاتے دکھائی دیں گے۔
اس ڈرامے میں سجل علی اور حمزہ سہیل مرکزی کردار نبھاتے دکھائی دیں گے۔

نجی ٹی وی کا بلاک بسٹر ٖڈرامہ سیریل ’عشق مرشد‘ کامیابی کے جھنڈے گاڑنے کے بعد اب اختتام کی جانب رواں دواں ہے۔

عشق مرشد کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ اس ڈرامے کی  ہر قسط کو یوٹیوب پر 15 ملین سے زائد ویوز ملتے ہیں جبکہ اس نے ٹیلی ویژن پر ٹی آر پی کے ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔ 

اس ڈرامے کی آخری قسط 3 مئی 2024 کو نشر کی جائے گی، لیکن اس کے اختتام سے قبل ہی شائقین یہ پوچھتے دکھائی دے رہے ہیں کہ آخر اس کے بعد کونسا ڈرامہ نشر کیا جائے گا؟

نجی ٹی وی نے اپنے ایک اور میگا پراجیکٹ کا اعلان کیا کہ عشق مرشد کی جگہ سجل علی اور حمزہ سہیل کا ڈرامہ لے گا ۔

عشق مرشد کی   جفہ لینے والے پراجیکٹ کا نام ‘زرد پتوں کا بن‘ ہے جو مومنہ درید اور کشف فاؤنڈیشن کی مشترکہ پروڈکشن ہے ۔

اس ڈرامے میں  سجل علی اور حمزہ سہیل مرکزی کردار نبھاتے دکھائی دیں گے۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا یہ ڈرامہ عشق مرشد جتنی ٹی آر پیز اور ویوز حاصل کرنے میں کامیاب ہوتا بھی ہے یا نہیں۔

تازہ ترین