پاکستان

اہلیہ مجھ پر شک کرتی ہیں، شیر افضل مروت

بیویوں کی شک کرنے کی عادت ختم نہیں ہو سکتی۔

Web Desk

اہلیہ مجھ پر شک کرتی ہیں، شیر افضل مروت

بیویوں کی شک کرنے کی عادت ختم نہیں ہو سکتی۔

اہلیہ کو  ایک چھوٹے سے عمل پر مجھ پر شک ہوا، فوٹو بشکریہ گوگل
اہلیہ کو  ایک چھوٹے سے عمل پر مجھ پر شک ہوا، فوٹو بشکریہ گوگل

بانی تحریکِ انصاف عمران خان کے وکیل شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ شادی کے سالوں بعد اب اہلیہ نے مجھ پر شک کیا ہے۔

شیر افضل مروت نے حال ہی میں ایک نجی پوڈ کاسٹ انٹرویو میں شرکت کی اور اپنی زندگی سے متعلق کھل کر گفتگو کی۔

دوران انٹرویو ان سے میزبان نے خواتین کی شک کرنے والی عادت سے متعلق سوال کیا ، جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ابھی تقریباََ ہفتہ پہلے میرے بیڈ سے ایک خاتون کی انگوٹھی ملی جس پر اہلیہ نے آسمان سر پر اٹھا لیا اور کئی مرتبہ مجھ سے ایک ہی سوال پوچھا کہ یہ خاتون کی انگوٹھی آپ کے پاس کیسے آئی؟

اپنی گفتگو جاری رکھتے ہوئے شیر افضل نے کہا کہ میں اپنی اہلیہ کو یقین دلاتا رہا کہ مجھے نہیں معلوم یہ انگوٹھی کیسے یہاں تک پہنچی اور اگر مثال کے طور پر میرا کسی خاتون کیساتھ کچھ ہوتا تو یہ انگوٹھی میں گھر لاتا تاکہ تم دیکھ سکو۔

 شیر افضل کا کہناتھا کہ میں یہی سوچتا ہوں کہ بیویوں کی شک کرنے والی عادت موت کا فرشتہ ہی ختم کر سکتا ہے۔

علاوہ ازیں میزبان نے ان سے سوال کیا کہ جب پی ٹی آئی کے فالوورز شاہد آفریدی سے ناراض تھے اور ان کیخلاف سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کر رہے تھے تو ایسے میں آپ ان کے دفاع میں سامنے آئے ، اس عمل کی کیا وجہ تھی؟

سوال کے جواب میں نہایت ہی پر اعتماد انداز میں وکیل و سابق جج شیر افضل نے کہا کہ میں دفاع میں نہیں سامنے آیا تھا بلکہ یہ چاہتا تھا کہ ان کیخلاف کوئی کچھ نہ بولے کیونکہ شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا پر  خود ہی کہا تھا کہ میں نے اب خان صاحب کیخلاف کچھ نہیں کہا، مجھ سے منسوب بیان جھوٹا ہے، جس پر میں نے کہا کہ جب ایک آدمی نے بیان دیا ہی نہیں تو اسے برا بھلا کیوں کہا جائے؟۔

مزید یہ کہ میرے بیان کے بعد  آفریدی کی ٹرولنگ سے تو جان چھٹ گئی پر خان صاحب کے چاہنے والے میرے پیچھے پڑ گئے کہ آپ نے شاہد آفریدی کا ساتھ کیوں دیا۔

تازہ ترین