خواتین
علی گڑھ یونیورسٹی، 123 سالہ تاریخ میں پہلی خاتون وائس چانسلر
علی گڑھ یونیورسٹی کی پہلی چانسلر ایک خاتون بیگم سلطان جہاں تھیں ۔
علی گڑھ یونیورسٹی، 123 سالہ تاریخ میں پہلی خاتون وائس چانسلر
علی گڑھ یونیورسٹی کی پہلی چانسلر ایک خاتون بیگم سلطان جہاں تھیں ۔
بھارت کے قدیم اور تاریخی تعلیمی ادارے علی گڑھ یونیورسٹی میں 123 سال بعد ایک خاتون کو وائس چانسلر مقرر کردیا گیا۔
بھارتی صدر دروپدی مرمو کی توثیق اور بھارتی الیکشن کمیشن کی بعض شرائط کے بعد وزارت تعلیم نے پروفیسر نعیمہ خاتون کو علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کا نیا وائس چانسلر مقرر کیا۔
یہ عہدہ سابق وائس چانسلر طارق منصور کے استعفے کے بعد ایک سال سے خالی پڑا تھا۔
وزارت تعلیم کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق نعیمہ خاتون کے عہدے کی مدت ان کے عہدہ سنبھالنے کے دن سے 5 سال یا ان کی عمر ستر برس ہونے تک ہوگی۔
پروفیسرنعیمہ خاتون علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی 123 سالہ تاریخ میں اس عہدے پر فائز ہونے والی دوسری خاتون ہیں۔
ان سے پہلے 1920میں علی گڑھ یونیورسٹی کی پہلی چانسلر ایک خاتون بیگم سلطان جہاں تھیں جو اُس وقت غیر منقسم بھارت میں بھوپال ریاست کی حکمران تھیں۔
اس سے قبل پروفیسر نعیمہ خاتون 2016 علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ویمنز کالج کی پرنسپل تھیں اور گزشتہ برس اس عہدے سے سبکدوش ہوئی تھیں۔
نعیمہ خاتون اگست 1988میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں لیکچرر مقورر ہوئیں، جس کے بعد 1998 میں ایسوسی ایٹ پروفیسر اور 2006 میں پروفیسر بنائی گئیں۔
ویمنز کالج میں بطور پرنسپل تقرر سے پہلے انہوں نے سائیکالوجی ڈپارٹمنٹ کی چیئرپرسن کے طورپر خدمات انجام دیں۔
انہوں نے یونیورسٹی کے مختلف شعبوں میں مختلف حیثیتوں سے بھی خدمات انجام دیں ہیں۔
نعیمہ خاتون نے سیاسی نفسیات میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی ہے، انہوں نے افریقہ کی روانڈانیشنل یونیورسٹی میں بھی تعلیمی خدمات انجام دیں اور متعدد کتب کی مصنفہ ہیں۔
نعیمہ خاتون بھارت کی تیسری خاتون وائس چانسلر ہیں جنہیں کسی سینٹرل یونیورسٹی میں اس عہدے پر فائز کیا گیا ہے۔
اس وقت دہلی کی جواہر لال نہرو یونیورسٹی کی وائس چانسلر دھولی پوڑی پنڈت ہیں جب کہ پروفیسر نجمہ اختر جامعہ ملیہ اسلامیہ کی وائس چانسلر کے طورپر اپنی ذمہ داریوں سے گزشتہ برس سبکدوش ہوئی ہیں۔
مزید خبریں
-
ایلوویرا فیشل چہرے کو نکھارے اور شادابی بڑھائے
-
امریکی سیلیبریٹی شیف’ اینی بریل’ کی اچانک موت، وجہ کیا؟
-
سینئر صحافی جسمین منظور پر سابق شوہر کا بیہمانہ تشدد
-
ملالہ یوسفزئی نے ’تنزانیہ’ میں اپنی سالگرہ کیسے منائی؟
-
ملالہ یوسفزئی کا ’ملالہ ڈے’ پر تنزانیہ کا یادگار دورہ
-
دیپیکا کی کام پر واپسی؟ علاج کا اگلا مرحلہ کیا ہوگا؟
-
قدرتی بوٹوکس کیسے ہوگا؟
-
نیل پالش کو دیرپا بنانے کے آزمودہ طریقے
-
آئس واٹر فیشل کیسے کریں؟
-
گھنے، چمکدار اور مضبوط بالوں کے لیے آزمودہ نسخے
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Emraan Hashmi film shoot faces protest in Haridwar over ‘Cafe & Bar’ signboard
Inside Sonam Kapoor’s birthday celebration with family
Shilpa Shinde shares cryptic post after AICWA's demand
Varun Dhawan’s 'Hai Jawani Toh Ishq Hona Hai' starts strong at box office
Top OTT releases to stream this weekend: ‘Dhurandhar 2’, ‘Gullak 5’, ‘Brown’ and more
Shilpa Shinde responds after Hina Khan's strong reaction
Celina Jaitly hits back at defamation notices in ongoing family dispute
Shilpa Shinde defends confession on old TV show controversy




