سوشل میڈیا

کھابی لامے کی اداکاری کی دنیا میں انٹری، ول اسمتھ سے ملاقات

ایک دن میں انشاء اللہ آپ جیسا اداکار بنوں گا۔

Web Desk

کھابی لامے کی اداکاری کی دنیا میں انٹری، ول اسمتھ سے ملاقات

ایک دن میں انشاء اللہ آپ جیسا اداکار بنوں گا۔

کھابی لامے کی اداکاری کی دنیا میں انٹری، ول اسمتھ سے ملاقات

سینیگال میں پیدا ہونے والے اطالوی ٹِک ٹاک سنسنیشن کھابی لامے ایوارڈ یافتہ امریکی اداکار، ریپر اور فلم پروڈیوسر ول اسمتھ سے ملاقات کر کے خوشی سے نہال ہیں۔

 24 سالہ کھابی لامے نے ایکس اکاؤنٹ پر وِل اسمتھ کے ہمراہ تصاویر پوسٹ کیں اور انہیں اس پوسٹ میں ٹیگ بھی کیا۔

ٹک ٹاک اسٹار نے لکھا کہ ’ایک خواب سچ ہوا، آپ سے مل کر بہت اچھا لگا، تمام تر ہنسی مذاق کے لیے شکریہ. آپ وہ ہیں جس نے مجھے اداکار بننے پر راضی کیا۔

انہوں نے یہ بھی کہا میرا آپ سے وعدہ ہے کہ ایک دن میں انشاء اللہ آپ جیسا اداکار بنوں گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ برسوں میں  ٹک ٹاک اسٹار اسٹار کھابی لامے اپنی مزاحیہ ویڈیوز میں بولے بغیر سوشل میڈیا صارفین کو ہنسا کر ٹک ٹاک پر سب سے زیادہ فالو کیے جانے والی شخصیت بن گئے تھے۔

  نوجوان کامیڈین مغربی افریقی ملک سینیگال میں پیدا ہوئے تھے اور اب اٹلی میں رہتے ہیں۔ وہ اپنی ویڈیوز میں روزمرہ زندگی کے بےمعنیٰ ٹوٹکوں پر بغیر کچھ بولے مضحکہ خیز ردّعمل دیتے ہیں۔

2020 ء میں کورونا وائرس کی وبا کے ابتدائی روز میں اٹلی میں فیکٹری ورکر کے طور پر اپنی ملازمت کھونے کے بعد کھابی لامے نے سوشل میڈیا پر ویڈیوز پوسٹ کرنا شروع کردیں۔ یہ دن انہوں نے اٹلی کے شہر چیواسو میں اپنے والدین کے گھر رہ کر نوکریوں کی تلاش میں گزارے۔ 

ایک دن انہوں نے اپنے موبائل پر ٹک ٹاک ڈاؤن لوڈ کی اور کھابی لامے کے نام سے اکاؤنٹ بناکر اپنی ویڈیوز پوسٹ کرنا شروع کردیں۔ شروع میں انہوں نے دیگر ٹک ٹاکرز کی طرح اپنی ڈانس کرتے ہوئے، ویڈیو گیمز دیکھتے ہوئے یا مزاحیہ حرکتیں کرنے کی ویڈیوز بنائیں۔

2021 ء کے اوائل میں انہوں نے اپنی ویڈیوز میں کچھ بولے بغیر محض کندھے اُچکا کر یا طنزیہ انداز میں لائف ہیک ویڈیوز کا مذاق اُڑانا شروع کیا جسے صارفین نے بہت پسند کیا اور ان کی ویڈیوز سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر خوب وائرل ہونے لگیں۔

کھابی لامے کے اس منفرد انداز نے پوری دنیا کے مداحوں کو اپنی جانب متوجہ کیا جو انہیں باقاعدگی سے پیچیدہ طریقوں سے سادہ کام انجام دینے والے لوگوں کی ویڈیوز بھیجتے ہیں اور کھابی لامے ان پر اپنی ویڈیوز میں مزاحیہ ردّعمل دیتے ہیں۔ ان کی خاموش لیکن دلچسپ تاثرات سے بھرپور ردّعمل والی ویڈیوز نے انہیں سوشل میڈیا پر سب سے مقبول ڈیجیٹل تخلیق کاروں میں سے ایک بنا دیا۔