پاکستان
ایف بی آر نے موبائل فون سمز بند کرنے کا آرڈر جاری کر دیا
ٹیکس ریٹرنز فائل نہ کرنے والوں کے موبائل فون کنکشنز کسی بھی وقت بند کیے جاسکتے ہیں۔
ایف بی آر نے موبائل فون سمز بند کرنے کا آرڈر جاری کر دیا
ٹیکس ریٹرنز فائل نہ کرنے والوں کے موبائل فون کنکشنز کسی بھی وقت بند کیے جاسکتے ہیں۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے 5 لاکھ سے زائد افراد کی موبائل سمز بند کرنے کےلیے انکم ٹیکس جنرل آرڈر جاری کردیا۔
اس حوالے سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ ایف بی آر نے 5 لاکھ 6 ہزار 671 سے زائد افراد کی موبائل فون سمز بند کرنے کےلیے نشاندہی کرلی ہے۔
اعلامیہ میں بتایا گیا کہ یہ افراد انکم ٹیکس ریٹرنز فائل کرنے کے قابل ہونے کے باجود فائل نہیں کر رہے۔
ایف بی آر انکم ٹیکس جنرل آرڈر میں کہا گیا کہ یہ افراد ایف بی آر ایکٹو ٹیکس پیئر لسٹ میں شامل نہیں ہیں۔
ایف بی آر کے مطابق انکم ٹیکس ریٹرنز فائل نہ کرنے والوں کے موبائل فون کنکشنز کسی بھی وقت بند کیے جاسکتے ہیں۔ ٹیکس نادہندگان کی سم بند کرنے کیلئے پی ٹی اے کو ہدایات جاری کردی گئیں۔
اعلامیہ کے مطابق تمام ٹیلی کام کمپنیوں کو بھی ٹیکس نادہندگان کے موبائل فون سم بند کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں، ٹیلی کام کمپنیوں اور پی ٹی اے کو عملدرآمد رپورٹ 15 مئی تک جمع کرانے کا پابند کیا گیا ہے۔
ذرائع ایف بی آر کا کہنا ہے کہ ایف بی آر نے ٹیکس نادہندگان کے نام مشتہر کردیے ہیں۔
مزید خبریں
-
مولانا طارق جمیل نے اپنی وائرل ویڈیو پر وضاحت دیدی
-
غیرت کے نام پر دہرا قتل، شوبز شخصیات کا اظہار افسوس
-
غیرت کے نام پر قتل کی انسانیت سوز ویڈیو پر کہرام بپا
-
یاسر شامی کے گھر ’بیٹے’ کی ولادت، نام کیا رکھا؟
-
سانگھڑ کی مظلوم اونٹنی کو مصنوعی ٹانگ مل گئی
-
ریحام خان نے سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کردیا
-
الطاف حسین کی لندن میں طبیعت بگڑگئی، ہیلتھ اپڈیٹ آگئی
-
حمیرا اصغر کی موت کی وجوہات جاننے کے لیئےتحقیقاتی کمیٹی قائم
-
ذوہیب حسن کا حمیرا کو ستارہ امتیاز دینے کا مطالبہ
-
حمیرا کی موت ’قتل‘ ہے، شہری کی عدالت میں درخواست
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Salman Khan celebrates Children’s Day with heartwarming meet up
Amitabh Bachchan showers love on granddaughter Aaradhya’s special day
Tabu steals runway for Abu Jani Sandeep Khosla
Prem Chopra back home after hospital stay for breathing issues
Mira Rajput beams as daughter Misha steps into entrepreneurship
Vicky Kaushal sends wishes as Rajkummar Rao, Patralekhaa welcome baby girl
Exclusive: Emotional video of Dharmendra’s wife, sons leave fans in tears
Sonakshi Sinha’s absence from Salman Khan’s tour fuels pregnancy rumours


