فلم / ٹی وی

ڈراما ’شدّت’ کی حالیہ قسط تنقید کی زد میں آگئی

ڈرامے کے سین اور ڈائیلاگ پر مداح ناراض

Web Desk

ڈراما ’شدّت’ کی حالیہ قسط تنقید کی زد میں آگئی

ڈرامے کے سین اور ڈائیلاگ پر مداح ناراض

انمول بلوچ اور منب بٹ کے ڈرامے پر صارفین برہم
انمول بلوچ اور منب بٹ کے ڈرامے پر صارفین برہم

جیوٹیلی ویژن پر جاری ڈراما سیریل ’شدّت ’ کی حالیہ قسط نے نشر ہوتے ہی صارفین کی جانب سے نفرت کے تیر اپنی جانب موڑ لیے۔

زنجبیل عاصم شاہ  کا لکھا ہوا پرائم ٹائم ڈراما سیریل شدّت کی ہدایت کاری ذیشان احمد نے کی ہے جس میں اداکار منیب بٹ اور انمول بلوچ مرکزی کردار ادا کررہے ہیں جبکہ منسا ملک، عصمت زیدی، ارم اختر، نور الحسن، شمائل خان، حبا علی خان، زین افضل، فجر خان، سہیل مسعود، نمرہ شاہد اور سمیع خان جیسے باصلاحیت اداکار بھی اس ڈرامے میں شامل ہیں۔

اسد قریشی اور عبداللہ کادوانی کی جانب سے پروڈیوس کردہ ڈراما شدت کو جہاں شائقین دلچسپی سے دیکھتے نظر آرہے تھے وہیں مذکورہ ڈرامے کی حالیہ قسط نے نشر ہوتے ہی صارفین کی جانب سے  تنقید کی نشتر اپنی جانب موڑ لیے۔

ڈراما شِدت کی کہانی اسرا (انمول بلوچ) نامی لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو سلطان (منیب بٹ) کی محبت میں گرفتار ہوجاتی ہے اور شادی کرلیتی ہے۔

اسرا اور سلطان کی اداکاری ایک جانب تو تعریفیں سمیٹ رہی ہے وہیں اس ڈرامے میں منفی رویے کو فروغ دینے پر شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا جارہا ہے۔

 شِدت کی 26ویں قسط میں سلطان کی بہن کی رسم مایوں کے مناظر شامل تھے جس میں سلطان کو اپنی اہلیہ اسرا کے بجائے بے باکی سے دوسری لڑکیوں کے ساتھ رقص کرتے اور خود پر فخر کرتے دیکھا گیا۔جبکہ سلطان کا اپنی اہلیہ کے ساتھ منفی رویہ بھی ناقابل برداشت ثابت ہوا۔

صارفین کا برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مذکورہ ڈراما بنانے والے لوگ گھریلو خواتین کو یہ سبق سکھا رہے ہیں کہ وہ ہر حال میں اپنے شوہر کی اطاعت کریں چاہے وہ نشہ کرنے والا یا ظلم و زیادتی کرنے والا ہی کیوں نہ ہو۔

جبکہ کئی صارفین سلطان کے متعدد غیر ازدواجی تعلقات کے باوجود اسرا کو سلطان کے ساتھ بھیجنے پر اس کے والدین سے ناخوش بھی نظر آئے۔

ڈراما ’شدّت’ کی حالیہ قسط تنقید کی زد میں آگئی


ڈراما ’شدّت’ کی حالیہ قسط تنقید کی زد میں آگئی


تازہ ترین