عاصم اظہر کے البم لانچ میں میرب علی بازی لے گئیں
اصم اظہر کا البم Spotify پر بھی دستیاب ہے۔

پاکستان کے نامور گلوکار و موسیقار عاصم اظہر کے البم کی لانچ پر اُن کی منگیتر میرب علی دلکش اداؤں کے گیم میں بازی لے گئیں۔
عاصم اظہر ایک باصلاحیت موسیقار اور گلوکار ہیں جنہوں نے کوک اسٹوڈیو کے گانے ‘تیرا وہ پیار‘ کے ذریعے شہرت حاصل کی۔ عاصم اظہر نے اب تک متعدد ہٹ گانے گائے ہیں۔
میرب علی بھی ابھرتی ہوئی اداکارہ ہیں جو ڈرامہ سیریل صنف آہن میں نظر آ چکی ہیں۔
میرب علی اپنے منگیتر عاصم اظہر کی کامیابی کا جشن منا رہی ہیں جنہوں نے حال ہی میں اپنا پہلا البم ‘بےمطلب‘ لانچ کیا۔
گلوکار عاصم اظہر کا البم میوزک اسٹریمنگ ویب سائٹ اسپاٹیفائی پر بھی دستیاب ہے۔
میروب نے عاصم اظہر کے البم لانچ ایونٹ کی اپنی خوبصورت تصاویر شیئر کی ہیں، اس تقریب میں شرکت کے لیے انہوں نے سیاہ لباس کا انتخاب کیا۔
میرب نے اپنے انسٹاگرام پر سولو اور گروپ تصاویر شیئر کیں جن میں انہیں سیاہ ٹاپ میں جلوے بکھیرتے دیکھاجاسکتا ہے۔
سال 2013 میں انگریزی گانے ’دا اے ٹیم‘ کے اردو ورژن کے ساتھ موسیقی کی دنیا میں اپنی پہچان بنانے والے گلوکار عاصم اظہر نے گیارہ سال کے طویل عرصے کے بعد اپنا پہلامیوزک البم جاری کیا ہے۔
عاصم اظہر کی اس ڈیبیو البم کا نام ’بے مطلب‘ ہے جو سات گانوں پر مشتمل ہے اور ان تمام گانوں کی کامیابی کے حوالے سے عاصم اظہر پُر امید ہیں۔
’بے مطلب‘ میں انہوں نے ساتھی گلوکاروں کے ساتھ بھی کام کیا ہے جس میں نہال نسیم، حسن رحیم سمیت ینگ اسٹنرز شامل ہیں۔
میرب علی کی ایونٹ کی دلکش تصاویر یہاں دیکھیں:






-
انفوٹینمنٹ 7 گھنٹے پہلے
امن کے سفیر، عتیقہ اوڈھو کو رابعہ اور مشی خان کا کرارا جواب
-
انفوٹینمنٹ 8 گھنٹے پہلے
جنگوں سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہم محبت کے سفیر ہیں، عتیقہ اوڈھو
-
انفوٹینمنٹ 8 گھنٹے پہلے
ہما قریشی نے عمر رسیدہ کردار ادا کرنے کی وجہ بتا دی
-
اسکینڈلز 8 گھنٹے پہلے
جب حنا نے برکھا کو آئینہ دکھایا