وائرل اسٹوریز

رنبیر کپور بھی ’ماہرہ خان’ کے گُن گانے لگے

اداکارہ کا حسن بھارت میں بھی سر چڑھ کر بولنے لگا

Web Desk

رنبیر کپور بھی ’ماہرہ خان’ کے گُن گانے لگے

اداکارہ کا حسن بھارت میں بھی سر چڑھ کر بولنے لگا

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ اور پاکستان میں اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کی خیر سگالی سفیر ماہرہ خان کے حسن کے چرچے بھارت میں بھی سر چڑھ کر بولنے لگے۔

دی لیجنڈ آف مولا جٹ، سپر اسٹار، بن روئے اور بول جیسی فلموں میں بے مثال اداکاری کے ساتھ حریف ملک بھارت میں کنگ خان کے مدمقابل فلم ’رئیس’ میں جلوے بکھیرنے والی اداکارہ ماہرہ خان بلاشبہ کسی تعریف کی محتاج نہیں ہیں۔

اداکاری سے لے کر فیشن کی دنیا تک ماہرہ خان کے چرچے سب کے زبان زد عام رہتے ہی۔ اور شاید یہی وجہ ہے کہ نہ صرف پاکستانی شائقین ماہرہ خان کے دیوانے ہیں بلکہ بھارت میں بھی انکے حسن کا بول بالا ہے۔

اس کی ایک مثال سوشل میڈیا پر گردش کرتی نظر آرہی ہے جس میں بالی وڈ اداکار رنبیر کپور کو بھی ماہرہ خان کی تعریف میں بات کرتے سنا جاسکتا ہے۔

انسٹاگرام پر وائرل پرانی ویڈیو میں فلم ‘انیمل’ کے ہیرو رنبیر کپور اداکارہ کترینہ کیف کے ہمراہ موجود ہیں اور اس دوران وہ  پاکستان کی صفِ اول اداکارہ ماہرہ خان کو خوبصورت قرار دیتے سنائی دے رہے ہیں۔

انٹرویو میں میزبان رنبیر کپور سے بالی وڈ کی چند خوبصورت اداکاراؤں کے نام پوچھتے ہیں جس پر اداکار سب سے پہلے شردھا کپور کا نام لیتے ہیں۔

رنبیر کپور اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہتے ہیں کہ پاکستان سے ماہرہ خان بہت زیادہ خوبصورت ہیں، اُن کے علاوہ بالی وڈ میں عالیہ بھٹ اور ڈیشا پٹانی بھی خوبصورت ہیں۔

واضح رہے کہ سال 2017 میں رنبیر کپور کی ماہرہ خان کے ہمراہ چند منتازع تصاویر منظرِعام پر آئی تھیں، جن میں ماہرہ خان سفید رنگ کے مختصر لباس میں رنبیر کپور کے ساتھ آدھی رات کو نیویارک کی سڑکوں پر سگریٹ نوشی کرتی ہوئی نظر آرہی تھیں۔