8 ہزار میٹر بلند 11 چوٹیاں سر کرنیوالی واحد پاکستانی خاتون کون؟
نائلہ کیانی نے مکالو کو سر کر کے یہ اعزاز اپنے نام کیا۔
معروف پاکستانی کوہ پیما نائلہ کیانی 8 ہزار میٹر سے بلند 11 چوٹیاں سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں۔
الپائن کلپ آف پاکستان کے سیکریٹری کرار حسین کے مطابق نائلہ کیانی نے اتوار کی صبح صبح 8 بج کر 50 منٹ پر دنیا کی پانچویں بلند ترین چوٹی 'مکالو' کو سر کیا۔
مکالو سر کرنے کے بعد وہ 3 سال سے کم عرصے میں 8 ہزار میٹر سے بلند 11 چوٹیاں سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بھی بن گئی ہیں۔
نائلہ کیانی کے اس منفرد اعزاز حاصل کرنے اور اس شاندار کامیابی پر الپائن کلپ آف پاکستان نے انہیں مبارک باد پیش کی۔
وہ دوسری پاکستانی خاتون کوہ پیما ہیں جنہوں نے دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کر رکھا ہے۔
ان سے قبل یہ اعزاز پاکستانی کوہ پیما ثمینہ بیگ نے حاصل کیا تھا جنہوں نے 2013 میں ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کا اعزاز اپنے نام کیا۔
اس کے علاوہ نائلہ کیانی دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے-2 سمیت نانگا پربت، گیشربرم ون اور گیشربرم ٹو بھی سر کرچکی ہیں۔
-
اسکینڈلز 4 گھنٹے پہلے
شادی اور ماں بننے سے متعلق ایشوریا کا 29 سال پُرانا بیان وائرل
-
دلچسپ و خاص 4 گھنٹے پہلے
اہرامِ مصر کے اوپر سیٹلائٹس میں خلل کی وجہ سامنے آگئی
-
پاکستان 4 گھنٹے پہلے
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان
-
دلچسپ و خاص 5 گھنٹے پہلے
شوہر کی سالگرہ پر ملالہ کا محبت بھرا پیغام