موسم گرما میں جلد کا خیال رکھنے کے چند آزمودہ نسخے
پانی کی کمی سے چہرہ بے رونق اور رنگت سیاہ ہوسکتی ہے۔
موسم گرما کے جہاں انسانی صحت کے اوپر شدید اثرات مرتب ہوتے ہیں وہیں انسانی جلد بھی بہت متاثر ہوتی ہے, دھوپ کی تمازت سے چہرے کا رنگ سانولا اور رونق ماند پڑنے لگتی ہے۔
گرمی کی حدت سے بار بار پسینہ آنے کے باعث جلد چکنی ہو جاتی ہے جو چہرے پر کیل مہاسے، دانوں اور داغ دھبوں کا بھی سبب بنتی ہے ۔
اور خشک جلد کے حامل افراد کی پانی کی کمی سے جلد خشک اور بے رونق بھی ہوجاتی ہے۔
ایسے میں سوال یہ اٹھتا ہے کہ اس شدید گرمی میں اپنی جلد کا خیال کیسے رکھا جائے؟ جس کے لیے چند آزمودہ نسخے ہم ذیل میں بتا رہے ہیں۔
گرمیوں کے موسم میں اپنی جلد کو نکھارنے اور تروتازہ رکھنے کے لیے سب سے اہم پانی کا استعمال ہے، لہٰذا پانی زیادہ سے زیادہ پئیں۔
اس کے علاوہ اپنے چہرے کو دھوپ کی تیز شعاعوں سے محفوظ رکھیں کیونکہ سورج کی شعاعیں جلد کو نقصان پہنچاتی ہیں، ان شعاعوں سے بچنے کے لیے چہرے پر سن بلاک کا استعمال کریں۔
ٹماٹر کا چھلکا اتار کر اسے بلینڈر میں پیس لیں اور آئس کیوب ٹرے میں ایک، ایک چمچ پیسٹ ڈال کر جمالیں۔
روزانہ اس ایک کیوب سے اپنے چہرے کا مساج کا کریں اس سے نہ صرف چہرے پر وائٹ اور بلیک ہیڈ کا خاتمہ ہوگا بلکہ چہرے نکھرا ہوا اور شاداب ہوجائے گا۔
چہرے کے لیے عرق گلاب سے بہتر کوئی چیز نہیں، اس لیے دھوپ سے واپس آنے کے بعد عرق گلاب کا چھڑکاؤ کرلیں اس سے جلد ہائیڈریٹ رہے گی اور رنگت بھی صاف ہوگی۔
دھوپ کی وجہ سے اگر رنگت سیاہ ہوجائے تو انگور کو توڑ کر اپنے چہرے پر ملیں، تھوڑی دیر بعد خشک ہونے پر چہرہ دھولیں، اس کے استعمال سے رنگت میں نکھار آجائے گا۔
اسی طرح سونے سے پہلے اگر دودھ میں کھیرے کا رس شامل کر کے لگایا جائے تو بھی دھوپ کی وجہ سے چہرے کی ماند رنگت بھی کھل اٹھے گی، اس مکسچر کو ہاتھوں اور پیروں پر بھی لگا سکتے ہیں۔
آدھا کیلا اور ایک کھانے کا چمچ ٹی وائٹنر ملا کر پیسٹ بنالیں، اس پیسٹ کو چہرے پر لگائیں، یہ ماسک نہ صرف چہرے کی کھوئی ہوئی چمک واپس لائے گا بلکہ مساموں کو بھی بند کرے گا۔
کچا آلو لے کر اسے دو حصوں میں کاٹ لیں، ایک ٹکڑا لے کر اسے اچھی طرح کچل کر یا پیس کر کپڑے پر پھیلا دیں اور رات کو سوتے وقت اسے اپنے چہرے پر لگائیں، تمام رات اس کا عرق جلد میں جذب ہو جائے گا۔
صبح روئی کو پانی میں ڈبو کر اس سے چہرہ صاف کرلیں، دھوپ سے جلی ہوئی جلد کے لیے بہترین ہے اور اس کے استعمال سے آپ کی جلد کی رنگت بھی نکھر جائے گی۔
اس کے علاوہ اگر آپ کی جلد چکنی نہیں تو چہرہ دھونے کے لیے مہنگے کیمیکل والے فیس واش استعمال کرنے کے بجائے بیسن، دودھ اور لیموں کا پیسٹ بنا کر اس سے منہ دھوئیں۔
اس کے استعمال سے دھوپ سے متاثرہ جلد کی اپنی حالت بحال ہوجائے گی اور سیاہ رنگت کو نکھارنے اور جلد کو خوبصورت بنانے میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔
-
انفوٹینمنٹ 40 منٹ پہلے
'یار کی شادی'، کبریٰ اور گوہر رشید کی شادی کا ایک اور اشارہ
-
انفوٹینمنٹ 1 گھنٹے پہلے
کینسر نے حنا خان کے کیرئیر پر کتنا اثر ڈالا؟
-
فلم / ٹی وی 10 گھنٹے پہلے
شاہد کپور کی 5 بہترین فلمیں جو آپ کو ضرور دیکھنی چاہئیں
-
عالمی منظر 11 گھنٹے پہلے
ٹرمپ نے حلف اٹھاتے ہی ہم جنس پرستوں پر بجلیاں گرادیں