انفوٹینمنٹ

سینئر فنکاروں نے میرا کردار مجھ سے چھین لیا، فضیلہ قاضی

مجھے بچپن سے ہی اہمیت ملتی رہی ہے۔

Web Desk

سینئر فنکاروں نے میرا کردار مجھ سے چھین لیا، فضیلہ قاضی

مجھے بچپن سے ہی اہمیت ملتی رہی ہے۔

پاکستانی اداکارہ فضیلہ قاضی نے کہا ہے کہ مجھ میں کبھی دوسرے اداکاروں سے عدم تحفظ کا احساس پیدا نہیں ہوا۔

فضیلہ قاضی نے حال ہی میں نجی انٹرویو پروگرام میں شرکت کی اور کھل کر اپنی نجی و پروفیشنل زندگی سے متعلق گفتگو کی۔

دورانِ گفتگو میزبان نے ان سے سوال کیا کہ پاکستان میں چند ایک ہدایتکار اور پروڈکشن ہاؤسز ہی ہیں جن کیساتھ سب کو کام کرنا ہے، تو ایسے میں آپ کوکبھی عدم تحفظ محسوس نہیں ہوا؟

سوال کے جواب میں اپنے مخصوص انداز میں اداکارہ فضیلہ قاضی نے کہا کہ مجھے عدم تحفظ کبھی محسوس نہیں ہوا کیونکہ میں ذہنی طور پر بہت مضبوط ہوں اور مجھے بچپن سے لیکر اب تک بہت اہمیت ملی ہے تو میں ان سب چیزوں کے بارے میں سوچتی نہیں ، ان سب چیزوں کے بارے میں سوچنے سے انسان کا اپنا سکون برباد ہو جاتا ہے۔

اپنی گفتگو جاری رکھتے ہوئے فضیلہ قاضی نے یہ انکشاف بھی کر ڈالا کہ کئی اور اداکاروں کو ایک دوسرے سے عدم تحفظ محسوس ہوتا ہے ، اس بات کی انہوں نے یوں مثال دی کہ جب میں پی ٹی وی میں بطور اداکارہ کام کرتی تھی تو کئی سینئر اداکاراؤں نے میرا کردار مجھ سے چھین لیا، ڈرامے میں میرے اچھے ڈائیلاگز کٹوا دیے اور تو اور کئی نامور شخصیات نے تو ایسا بھی کیا کہ رائٹرز کو تحفے تحائف پیش کیے تاکہ ان کیساتھ دوستی بڑھ سکے اور اچھے رول میری بجائے انہیں مل سکیں۔

گفتگو کے آخر میں انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اس وقت تو مجھے ان سب حرکتوں کا علم نہیں ہوتا تھا بہرحال اب مجھے پتا ہوتا ہے کہ میرے ساتھ ایسا کیوں ہو رہا ہے لیکن میں چپ رہتی ہوں اور ایسی منفی چیزوں پر ردِ عمل کا اظہار نہیں کرتی کیونکہ مجھے معلوم ہے کہ منفی باتوں کے بارے میں سوچ کر اپنا ہی برا کروں گی۔