فیشن
درفشاں سلیم کی سفید ’پشواس’ میں حسن کی انتہا
اداکارہ کی قاتلانہ ادائیں بازی لے گئیں
درفشاں سلیم کی سفید ’پشواس’ میں حسن کی انتہا
اداکارہ کی قاتلانہ ادائیں بازی لے گئیں
پاکستانی ڈراما انڈسٹری کا بلاک بسٹر ڈراما سیریل ’عشق مرشد’ میں اپنی فنکارانہ صلاحیتوں سے کامیابی کا سہرا اپنے سر سجانے والی اداکارہ درفشاں سلیم نے سفید پشواس میں حسن کی انتہا کردی۔
نجی ٹیلی ویژن کے سپر ہٹ ڈراما سیریل ’عشق مرشد’ کی آخری قسط سینما گھروں میں نشر کی گئی۔
آخری قسط کی اسکریننگ میں ہیروئن شبرا اور ہیرو شاہ میر کا کردار ادا کرنے والے درفشاں اور بلال عباس نے بھی ڈرامے کے دیگر اداکاروں کے ہمراہ شرکت کی۔
ڈرامے کی کامیابی کے خاص دن پر اداکارہ درفشاں سلیم اور بلال عباس جہاں اپنی ٹوئننگ سے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کیے ہوئےتھے وہیں اداکارہ درفشاں سلیم بھی اپنے حسن سے تعریفیں سمیٹنے میں کسی سے پیچھے نہ تھیں۔
اس خاص موقع پر اداکارہ کو سفید حسین پشواس میں دیکھا گیا جس پر سنہری کڑھائی نےلباس کو مزید رونق بخشی ہوئی تھی۔
آنکھوں میں کاجل ، بکھری کھلی زلفیں اور مدھم میک اپ نے ایک جانب جہاں اداکارہ کے حسن میں مزید چار چاند لگادیے وہیں انکا جوڑا بھی کسی تعریف کا محتاج نہیں تھا۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر درفشاں نے دلکش فوٹو شوٹ مداحوں کی خدمت میں شیئر کیا جس نے منظر عام پر آتے ہی محض چند گھنٹوں میں 4 لاکھ سے زائد لائکس حاصل کرلیے۔
واضح رہے کہ درفشاں سلیم کے اس سفید پشواس کی مزید تفصیلات تو منظر عام پر نہیں آئی ہیں تاہم فیشن کے متوالے اس حسین پشواش کو اپنی کلیکشن میں شامل کرنے کیلئے بے تاب نظر آرہےہیں۔
مزید خبریں
-
درِ فشاں کا سفید ساڑھی میں حسن دو آتشہ
-
ماہی بلوچ کے بولڈ فیشن پر صارفین مشتعل
-
ہانیہ عامر کے اس نفیس جوڑے کی قیمت کیا؟
-
شہناز گل کے منی ڈریس میں جلوے
-
ایلی اورام نے سیاہ ساڑھی میں جلوے بکھیر دیے
-
'یونان میں لنگی ڈانس'، کرینہ کا سب سے منفرد انداز
-
ربیکا خان کا فیشن ایک بار پھر انہیں لے ڈوبا
-
ودیا بالن کی باڈی ٹرانسفرمیشن نے نیٹیزنز کے ہوش اڑادیے
-
عائزہ خان نے دلکشی کی تمام حدیں پار کردیں
-
تصاویر؛ لبوبو تھامی اروشی روٹیلا رئیل لائف ڈول قرار
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Chris Brown, Usher set ‘Raymond & Brown’ tour dates
'Dhurandhar' lands in court over old song dispute
Meryl Streep criticizes First Lady, Melania Trump, for her fashion
Karan Johar meets Meryl Streep and almost loses his calm
Mark Consuelos grieves death of his ‘brilliant’ dad, Saul Consuelos
Tollywood announces strike after Rahul Banerjee’s sudden death
Fans compare Dakota Johnson’s romances after Role Model PDA moment
Khloé Kardashian shares honest take on body transformation: ‘No magic’



