'ہیرامنڈی' کی کاسٹ نے کتنا معاوضہ وصول کیا؟
سب سے زیادہ وصول کرنے والی اداکارہ کون؟

بین الاقوامی سٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے والی انڈین ویب سیریز ’ہیرا منڈی دی ڈائمنڈ بازار‘ کی کاسٹ اور ہدایت کار کے معاوضوں کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔
نیوز ویب سائٹ ’منی کنٹرول‘ میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق معروف انڈین ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کی ویب سیریز ہیرا منڈی کا کُل بجٹ 200 کروڑ انڈین روپے تھا۔
رپورٹ میں دی گئی تفصیل میں بتایا گیا ہے کہ ’سنجے لیلا بھنسالی نے اپنی ہدایت کاری کے لیے 60 سے 70 کروڑ روپے کا معاوضہ لیا ہے جو کہ اکثر بالی وڈ اداکاروں کی فیس سے بھی زیادہ ہے۔
سیریز میں موجود اداکاروں میں سب سے زیادہ معاوضہ سوناکشی سنہا نے لیا ہے جو ’فریدن‘ کا کردار نبھا رہی ہیں۔ سوناکشی نے اپنے اس کردار کے لیے 2 کروڑ روپے وصول کیے ہیں۔
سیریز میں ’ملکہ جان‘ کا کردار نبھانے والی منیشا کوئرالا نے 1 کروڑ کا معاوضہ وصول کیا ہے۔
’ہیرا منڈی‘ میں 'ببو جان' کا کردار نبھانے والی ادیتی راؤ حیدری کو ایک سے ڈیڑھ کے درمیان ادائیگی کی گئی ہے، جبکہ رچہ چڈھا نے 1 کروڑ اور سنجیدہ شیخ نے 40 لاکھ روپے وصول کیے۔
سیریز ریلیز ہونے کے بعد اپنی ’غیر تصلی بخش اداکاری‘ پر تنقید کا نشانہ بننے والی شرمین سہگل کو ’عالم زیب‘ کا کردار نبھانے کے لیے 30 لاکھ روپے ملے ہیں۔
واضح رہے کہ شرمین سہگل ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کی بھانجی ہیں اور انہوں نے ’ہیرا منڈی‘ سیریز سے اپنا ڈیبیو کیا ہے۔
دوسری جانب 14 سال کے طویل عرصے کے بعد بالی وڈ میں واپس قدم رکھنے والے فردین خان نے نواب کا کردار نبھانے کے لیے 75 لاکھ روپے وصول کیے۔
’ہیرا منڈی‘ سنجے لیلا بھنسالی کی نیٹ فلکس پر پہلی ویب سیریز ہے جو یکم مئی سے سٹریمنگ پلیٹ فارم پر ریلیز ہو چکی ہے۔
-
فلم / ٹی وی 16 منٹ پہلے
کاجول 'دل والے دلہنیا لے جائیں گے' کے سیکوئل پر بول پڑیں
-
وائرل اسٹوریز 39 منٹ پہلے
بیوی ہونے کے سوا عاطف کے معاملات سے کوئی لینا دینا نہیں، نادیہ حسین
-
بالی ووڈ 55 منٹ پہلے
عامر نے مہابھارت کے بعد ریٹائرمنٹ کی خبروں پر وضاحت دیدی
-
انفوٹینمنٹ 1 گھنٹے پہلے
عاصم اور میرب کے ایک ساتھ آخری لمحات توجہ کا مرکز