کھیل

شیراز کی اپنے پسندیدہ کرکٹر شعیب اختر سے ملاقات

شعیب اختر اور ننھا وی لاگر شیراز دونوں ہی اس موقعے پر خوش نظر آئے۔

Web Desk

شیراز کی اپنے پسندیدہ کرکٹر شعیب اختر سے ملاقات

شعیب اختر اور ننھا وی لاگر شیراز دونوں ہی اس موقعے پر خوش نظر آئے۔

شیراز کی شعیب اختر سے ملاقات، اسکرین گریب
شیراز کی شعیب اختر سے ملاقات، اسکرین گریب

دنیا بھر کے لوگوں کے دلوں میں اپنی معصومیت سے جگہ بنانے والے ننھے یوٹیوبر شیراز نے اپنے پسندیدہ سابق پاکستانی کرکٹر شعیب اختر سے ملاقات کر لی۔

شعیب اختر نے حال ہی میں مشہور یوٹیوبر  شیراز کیساتھ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی چند تصاویر شیئر کی ہیں۔

ملاقات کے دوران شیراز گلگت بلتستان کے روایتی لباس اور ٹوپی پہنے نظر آرہے ہیں۔ مذکورہ پوسٹ شیئر کرتے ہوئے شعیب اختر نے دلچسپ کیپشن تحریر کیا جس کے الفاظ کچھ یوں تھے، دیکھو کون آیا ہے ملنے۔

واضح رہے کہ آج سے چند روز قبل شیراز نے اپنے وی لاگ میں اس بات کا اقرار کیا تھا کہ انہیں سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر بہت پسند ہیں اور اسی وی لاگ میں شیراز نے شعیب اختر کو ایک نیا نام بھی دیا تھا۔

ویڈیو میں پسندیدہ کرکٹر کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے شیراز نے کہا کہ میرا پسندیدہ فاسٹ باؤلر ’شوفتر روفتر‘ ہے، وہ تیز گیندیں پھینکتا ہے، وہ ایک شاندار کرکٹر ہے۔

آپ اب بھی ضرور سوچ رہے ہوں گے کہ آخر یہ ’شوفتر روفتر‘ کون ہے تو یہ کوئی اور نہیں بلکہ سابق فاسٹ بولر شعیب اختر ہیں۔

شیراز اپنی ویڈیو میں شعیب اختر سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہتا ہے کہ کیونکہ وہ انتہائی خطرناک تیز گیندیں پھینکتے ہیں اس لیے ’شوفتر روفتر‘ میرے پسندیدہ کرکٹر ہیں۔

 یہ خوبصورت ویڈیو شعیب اختر کو بہت پسند آئی اور انہوں نے اسے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر دل کو چھو لینے والے کیپشن کے ساتھ ری شیئر کیا۔

انہوں نے لکھا کہ ،‘بہت پیارا، بیٹا جب تم اسلام آباد آؤ تو مجھ سے ضرور ملنا،بہت سارا پیار‘۔ 

تازہ ترین