انفوٹینمنٹ

کرن جوہر اپنی نقل دیکھ کر برہم

غصہ نہیں ہوں پر گہرا دکھ پہنچا، کرن جوہر

Web Desk

کرن جوہر اپنی نقل دیکھ کر برہم

غصہ نہیں ہوں پر گہرا دکھ پہنچا، کرن جوہر

کیتن سنگھ مشکل میں پھنس گئے
کیتن سنگھ مشکل میں پھنس گئے

بھارتی فلمساز و ہدایتکار کرن جوہر نے ایک شو کے دوران ان کی نقل اتارے جانے پر شدید افسوس کا اظہار کردیا۔

ٹی وی شوز میں کامیڈی کا اب سب سے اہم ذریعہ معروف شخصیات کی نقل اتارنا ہی ہے اور ناظرین بھی یہ دیکھ کر خوب ہنستے ہیں لیکن کرن جوہر کو اپنی نقل دیکھنا بے حد ناگوار گزرا۔

دراصل بھارتی کامیڈی شو ’میڈنیس مچائیں گے انڈیا کو ہنسائیں گے‘ کا پرومو جاری کیا گیا جس میں کامیڈین کیتن سنگھ نےکرن جوہر کی نقل اُتاری۔

یہ پرومو کیتن نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی جاری کیا اور کیپشن میں لکھا کہ ’اب ملے گا میڈنس کا سواد آن ٹافی ود چورن‘۔

اس پرومو کے وائرل ہونے کے بعد کرن جوہر نے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری جاری کی جس میں انہوں نے ٹی وی شو میں انکی نقل اتارنے والوں پر تنقید کی۔

انہوں نے اپنے طویل نوٹ میں لکھا کہ ’ میں اپنی والدہ کے ساتھ بیٹھا ٹی وی دیکھ رہا تھا اور اسی اثناء میں ایک ریئیلیٹی کامیڈی شو کا پرومو دیکھا جو ایک قابلِ احترام چینل پر دکھایا جارہا تھا‘۔

اسکرین گریب
اسکرین گریب

انہوں نے لکھا کہ ’ ایک اداکار بہت ہی بھونڈے انداز میں میری نقل اتار رہے تھے، میں ایسی حرکت کی امید ٹرالز اور ایسے لوگوں سے تو ضرور کرسکتا ہوں جنکی کوئی پہچان نہیں لیکن جب آپ کی خود کی انڈسٹری کے لوگ ایسے شخص کی تذلیل کریں جو اس بزنس میں گزشتہ 25 سالوں سے ہے تو معلوم چلتا ہے کہ ہم کس قسم کے دور میں جی رہے ہیں‘۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ’ اس سب نے مجھے طیش نہیں دلایا بلکہ مجھے یہ دیکھ کر بہت دکھ پہنچا ہے‘۔