انفوٹینمنٹ

راہا کپور کا پورٹریٹ،چائلڈ اسٹار کے مداحوں کی فہرست میں اضافہ

رنبیر کپور کی راہا کے مداح سے خوشگوار ملاقات

Web Desk

راہا کپور کا پورٹریٹ،چائلڈ اسٹار کے مداحوں کی فہرست میں اضافہ

رنبیر کپور کی راہا کے مداح سے خوشگوار ملاقات

رنبیر کپور کی راہا کپور کے مداح سے ملاقات
رنبیر کپور کی راہا کپور کے مداح سے ملاقات

بالی وڈ اداکار رنبیر کپور کا  مداح کی جانب سے بیٹی راہا کپور کا خوبصورت پورٹریٹ وصول کرتے ہوئے ردعمل سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

فلم انیمیل کے اداکار رنبیر کپور حال ہی میں جیولری برانڈ کی طرف سے منعقدہ ایک تقریب میں شامل ہوئے جہاں انہوں نے  اپنے مداحوں سے خوب بات چیت اور ملاقات کی۔

دوران ملاقات ایک مداح اپنے ہاتھ میں قیمتی تحفہ لیے  رنبیر کپور کی جانب بڑھی  اور ایک قیمتی پینٹنگ اداکار کے ہاتھ میں تھما دی۔

مداح کی جانب سے پیش کیے گئے تحفے میں رنبیر کپور کی بیٹی راہا کا خوبصورت پورٹریٹ شامل تھا جو انتہائی دلکش لگ رہا تھا۔جبکہ تحفہ وصول کرتے ہوئے رنبیر کپور کا مداح کے ساتھ سیلفی لینا اور مسکرانا سوشل میڈیاصارفین کے دلوں کو چھو گیا۔

کلیان جیولرز کے زیر اہتمام اس تقریب سے وائرل ہونے والی ویڈیو میں رنبیر اور مداح کا ایک دوسرے کو گلے لگانا اور بات چیت کرنا جہاں مداحوں کو خوب پسند آرہا ہے وہیں ننھی چائلڈ اسٹار راہا کپور کی خوبصورت پینٹنگ پر بھی  سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے پسندیدگی کا اظہار دیکھنے کو مل رہا ہے ۔

جبکہ ساتھ ہی کئی صارفین اس مداح کو رنبیر کپور سے ملاقات کرنے اور گلے ملنے پر خوش نصیب قرار دیتے نظر آرہے ہیں۔

یاد رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں کہ اداکار رنبیر کپور کو کوئی پورٹریٹ تحفے میں ملا ہو اس سے قبل ایک مداح کی جانب سے رنبیر کپور اپنی ہلیہ عالیہ بھٹ کا پورٹریٹ بھی بطور تحفہ وصول کرچکے ہیں۔