انفوٹینمنٹ
ہیرامنڈی، ماہرہ اور فواد ’ تاجدار اور عالم زیب’ پر بازی لے گئے
سوشل میڈیا صارفین کے دلچسپ تبصرے وائرل
ہیرامنڈی، ماہرہ اور فواد ’ تاجدار اور عالم زیب’ پر بازی لے گئے
سوشل میڈیا صارفین کے دلچسپ تبصرے وائرل
بالی وڈ کے ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی ویب سیریز ’ہیرا منڈی- دی ڈائمنڈ بازار‘ کے ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر بھی ایک انفرادی ’ہیرامنڈی’ بازار سرگرم ہوگیا۔
تقسیم ہندوستان سے قبل لاہور کے علاقے میں بسنے والی ایک طوائف ملکہ جان اور ان کے کوٹھے کی زندگی کے گرد گھومتی اس کہانی کے شاندار کاسٹ کی بات ہو یا منفرد ڈائیلاگز، ریلیز کے ساتھ ہی آٹھ اقساط پر مشتمل اس سیریز کو شائقین کی جانب سے کافی پذیرائی مل رہی ہے۔
ہیرا منڈی سیریز میں جہاں ہر کردار تعریف کے قابل ہے وہیں تاجدار اور عالم زیب کے کردار کو لے کر سوشل میڈیا پر ایک الگ جنگ جاری ہے اور اسکی وجہ فلم میں ہدایتکار سنجے لیلا کی بھتیجی شرمین سیگل کا عالم زیب کے کردار میں جلوہ افروز ہونا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے طحہٰ شاہ اور شرمین سیگل کی جگہ پاکستانی اداکار فواد خان اور ماہرہ خان کے نام کی دھوم مچی ہوئی ہے۔
سوشل میڈیا صارف نے اپنے اکاؤنٹ پر فواد خان اور ماہرہ خان کی تصویر جاری کرتے ہوئے لکھا کہ،’یہ وہ تاجدار اور عالم زیب ہیں جو ہیرامنڈی کے مستحق ہیں۔
ایک اور صارف نے لکھا کہ،’ماہرہ اور فواد کے تصویر سے محبت کریں ایسا خیال نہ سوچیں’۔
ساتھ ہی ایک اور صارف نےاس خیال سے اتفاق کرتے ہوئے تبصرہ کیا اور لکھا کہ،’ماہرہ خان ادیتی راؤ حیدری کے کردار کیلئے بھی بہتر انتخاب ہوسکتی تھیں’۔
واضح رہے کہ ایک انٹرویر میں ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی نے ہیرامنڈی کی کاسٹ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انکشاف کیا تھا کہ،’ میں نے پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کے بارے میں بھی سوچا اور ایک وقت میں عمران عباس اور فواد خان میرے ذہن میں تھے لیکن اب میں نے اس نئی کاسٹ کے ساتھ اختتام کیا‘۔
علاوہ ازیں ’ہیرامنڈی: ڈائمنڈ بازار‘ میں منیشا کوئرالہ، سوناکشی سنہا، ادیتی راؤ حیدری، سنجیدہ شیخ، ریچا چڈھا، فردین خان، شرمین سیگل، شیکھر سمن اور دیگر نے اپنی بے مثال اداکاری سے فلم بیوں کی داد وصول کی ہے۔
مزید خبریں
-
9مئی کیس؛ فواد چوہدری کو فلم 'منی بیک گارنٹی' نے سزا سے بچالیا
-
صبا قمر اسپتال منتقل، معاملہ کیا؟
-
کیارا اڈوانی کی سالگرہ پر وَنڈر فل ’ماما کیک’ کے چرچے
-
حرا مانی نے زندگی سےکیا سبق سیکھا؟
-
بیٹی کو آٹھ گھنٹوں میں دو بار دل کا دورہ، عینی خالد پر قیامت ٹوٹ پڑی
-
ودیا بالن کو فلم ’پا’ میں اپنے کردار سے خوف کیوں؟
-
سیف اور کرینہ کی طلاق کا دعویٰ
-
مردوں کو کنٹرول کیسے کیا جائے؟ ندا یاسر نے بتادیا
-
'سکندر' ناکام ہوئی کیونکہ مجھے ہندی نہیں آتی، ڈائریکٹر
-
اہان پانڈے کو 'سیارا' سے قبل کونسی ویڈیوز ڈیلیٹ کرنی پڑیں؟
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Sonam Kapoor pens loving message for parents on their anniversary
Rhea Chakraborty announces break from social media
New OTT releases this week (May 13-19): Dhurandhar 2, Berlin Season 2, Kartavya and more
Dennis Locorriere, Dr. Hook frontman, dies at 76
Clarence Carter, ‘Patches’ hitmaker, dies at 90
Jason Biggs ends 18 years of marriage with Jenny Mollen on ‘great’ terms
Aditi Rao Hydari gives sneak peek into her Cannes prep
Jamie Foxx & Alyce Huckstepp expect their first baby together



