انفوٹینمنٹ
عینا آصف کی کامیابی میں ان کی والدہ کا کیا کردار ہے؟
میں چاہتی ہوں کہ ماما میری مدد کریں۔
عینا آصف کی کامیابی میں ان کی والدہ کا کیا کردار ہے؟
میں چاہتی ہوں کہ ماما میری مدد کریں۔
ڈرامہ سیریل بے بی باجی اور مائی ری سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی نوجوان اداکارہ عینا آصف نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی کامیابی میں ان کی والدہ کا بڑا کردار ہے۔
عینا آصف نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے انٹرویو پروگرام میں شرکت کی اور پروفیشنل و نجی زندگی سے جڑے کئی ایک سوالات کے جوابات دیے۔
دورانِ انٹرویو ایک سوال کے جواب میں عینا آصف نے انکشاف کیا کہ مجھے جو بھی ڈرامہ آفر ہوتا ہے اس کی اسکرپٹ سب سے پہلے والدہ پڑھتی ہیں اور مجھے بتاتی ہیں، اس طرح ہم دونوں مل کر مشورہ کر لیتے ہیں کہ فلاں ڈرامہ کرنا ہے یا نہیں۔مزید یہ کہ میں ابھی اتنی بڑی نہیں ہوئی کہ پڑھائی اور اداکاری کی زمہ داری خود اٹھا لوں، اس لیے میری بھی یہ خواہش ہوتی ہے کہ والدہ میری مدد کریں۔
مذکورہ انٹرویو کے دوران انہوں نے یہ بھی بتایا کہ آج تک جتنا بھی کام میں نے کیا ہے اس سے میں مطمئن ہوں ، میں یہ نہیں چاہتی کہ کبھی زندگی میں یہ سوچوں کہ فلاں کردار یا ڈرامہ مجھے نہیں کرنا چاہیے اور ایک خواہش یہ بھی ہے کہ ہمیشہ اپنے مداحوں کو ایک ایک اچھا مواد دیکھنے کو دوں۔
واضح رہے کہ آج سے چند ماہ قبل انہوں نے ایک انٹرویو میں اس بات کا خلاصہ کیا تھا کہ ان کی آمدن کا حساب ان کی بجائے کون سا فیملی ممبر رکھتا ہے؟
عینا کے بقول میری کمائی کا حساب بڑی بہن رکھتی ہے اور مجھے پیسوں کی ضرورت ہو تو بھی میں اس سے ہی مانگتی ہوں لیکن وہ سختی کرتی ہے مجھے فضول پیسے خرچ نہیں کرنے دیتی۔ لیکن یہ بات مجھے اچھی لگتی ہے کیونکہ وہ میرے محنت سے کمائے ہوئے پیسوں کو انویسٹ کر رہی ہے تاکہ مستقبل میں میرے ہی کام آسکیں۔
مزید خبریں
-
9مئی کیس؛ فواد چوہدری کو فلم 'منی بیک گارنٹی' نے سزا سے بچالیا
-
صبا قمر اسپتال منتقل، معاملہ کیا؟
-
کیارا اڈوانی کی سالگرہ پر وَنڈر فل ’ماما کیک’ کے چرچے
-
حرا مانی نے زندگی سےکیا سبق سیکھا؟
-
بیٹی کو آٹھ گھنٹوں میں دو بار دل کا دورہ، عینی خالد پر قیامت ٹوٹ پڑی
-
ودیا بالن کو فلم ’پا’ میں اپنے کردار سے خوف کیوں؟
-
سیف اور کرینہ کی طلاق کا دعویٰ
-
مردوں کو کنٹرول کیسے کیا جائے؟ ندا یاسر نے بتادیا
-
'سکندر' ناکام ہوئی کیونکہ مجھے ہندی نہیں آتی، ڈائریکٹر
-
اہان پانڈے کو 'سیارا' سے قبل کونسی ویڈیوز ڈیلیٹ کرنی پڑیں؟
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Top OTT releases to stream this weekend: ‘Dhurandhar 2’, ‘Gullak 5’, ‘Brown’ and more
Shilpa Shinde responds after Hina Khan's strong reaction
Celina Jaitly hits back at defamation notices in ongoing family dispute
Shilpa Shinde defends confession on old TV show controversy
Nushrratt Bharuccha MMS controversy: Viral RCB win story sparks frenzy; Watch video
New OTT releases this week: 'Maa Behen', 'Gullak Season 5', 'Brown' and more
Vishal slams Vedant Agarwal’s family over alleged bail celebration
'Cocktail 2' stars turn awkward rumours into joke



