ٹریول

دبئی کی سیاحت کیلئے ویزا کس طرح حاصل کیا جائے؟

دنیا بھر میں سیاحت کا مرکز بنتا جارہا ہے۔

Web Desk

دبئی کی سیاحت کیلئے ویزا کس طرح حاصل کیا جائے؟

دنیا بھر میں سیاحت کا مرکز بنتا جارہا ہے۔

دبئی کے متعدد مقامات سیاحوں کیلئے پر کشش ہیں۔
دبئی کے متعدد مقامات سیاحوں کیلئے پر کشش ہیں۔

متحدہ عرب امارات کا دارالحکومت دبئی دنیا بھر میں سیاحت کا مرکز بنتا جارہا ہے جہاں ہر سال لاکھوں افراد سیر کو آتے ہیں۔

اماراتی حکام نے جہاں دبئی کو سیاحتی مقام بنانے کے لیے بہترین انفرا اسٹرکچر میں کوئی کسر نہیں چھوڑی وہیں یہاں کا محفوظ ماحول بھی سیاحوں کے لیے ایک بڑی کشش ہے۔

دبئی کی سنہری ریت والا ساحل، تپتے صحرا میں ڈیزرٹ سفاری، خوبصورت تھیم پارکس، عالیشان عمارتیں، بہترین ریسٹورنٹس اور شاپنگ مالز سیاحوں کا دل لبھانے کو کافی ہیں۔

دبئی کی سیاحت کا ارادہ رکھنے والے کس طرح اور کون سے ویزا لے سکتے ہیں اس کا ذکر درج ذیل ہے:

دبئی کا ویزا نہ صرف یو اے ای کے سفارتخانوں، اماراتی حکومت کے آن لائن پورٹل بلکہ ایئرلائنز کے ذریعے بھی لیا جاسکتا ہے۔

سیاحتی ویزا کی چار اقسام ہیں:

1: سنگل انٹری کے ساتھ مختصر مدت کے سیاحتی ویزا کی فیس 250 اماراتی درہم ہے، ویزے کی مدت داخلے سے لے کر 30 دن ہے جس میں توسیع نہیں کی جاسکتی۔

2: متعددانٹری والے مختصر مدت کے سیاحتی ویزا کی فیس 690 اماراتی درہم ہے، جس کی مدت داخلے سے لے کر 30 روز ہے اور اس مدت میں اضافہ نہیں کیا جاسکتا۔

3: سنگل انٹری والے طویل مدتی سیاحتی ویزا کی فیس 600 اماراتی درہم ہے، جس کی مدت داخلے کی تاریخ سے 90 دن ہے اور اس میں توسیع نہیں کی جاسکتی۔

4: متعدد انٹریز والا طویل مدتی سیاحتی ویزے کی فیس 1740 اماراتی درہم ہے، جس کی مدت داخلے کی تاریخ سے لے کر 90 روز ہے اور اس میں توسیع نہیں کی جاسکتی۔

دبئی حکومت نے ویزے کی مدت سے زائد قیام پر 100 درہم فی دن اور ایک آؤٹ پاس پر 200 درہم کا جرمانہ بھی عائد کر رکھا ہے۔

اگر ویزے کی مدت سے زیادہ قیام 30 دن سے کم ہے تو، آپ ملک سے باہر نکلتے وقت یا تو دبئی کے ہوائی اڈوں پر یا GDRFA-D ہیڈکوارٹر پر جرمانے کی ادائیگی کی جاسکتی ہے۔

تاہم اگر یہ 30 دن سے زیادہ ہے تو سیاح صرف GDRFA-D ہیڈکوارٹر پر ادائیگی کر سکتے ہیں۔

تازہ ترین