فلم / ٹی وی

پُشپا پانڈے از بیک، ہما قریشی کی'جولی ایل ایل بی 3' میں واپسی

اداکارہ نے خوشخبری سنادی

Web Desk

پُشپا پانڈے از بیک، ہما قریشی کی'جولی ایل ایل بی 3' میں واپسی

اداکارہ نے خوشخبری سنادی

ہما قریشی  اکشے کمار کی فلم میں جلوہ گر ہونے کو تیار، فوٹو بشکریہ گوگل
ہما قریشی  اکشے کمار کی فلم میں جلوہ گر ہونے کو تیار، فوٹو بشکریہ گوگل

بالی وڈ اداکارہ اور ماڈل ہما قریشی نے اکشے کمار اور ارشد وارثی کی  کورٹ روم کامیڈی فلم ’جولی ایل ایل بی3’ میں دھماکے دار انٹری کا اعلان کرکے فلم بینوں کو خوشی سے جھومنے پر مجبور کردیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ہما قریشی نے چند ان دیکھی تصاویر پر مشتمل پوسٹ جاری کی جس کے ساتھ منسلک کیپشن میں انہوں نے فلم ’جولی ایل ایل بی 3’ میں اپنی موجودگی کا اشارہ دے دیا۔

اداکارہ نے اپنے مداحوں کو بڑی خبر سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ وہ کورٹ روم کامیڈی فلم جولی ایل ایل بی 3 میں پشپا پانڈے کے کردار کو دوبارہ ادا کرنے والی ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ،’پشیا از بیک’یاد رہے کہ اداکارہ ہما قریشی نے ’جولی ایل ایل بی 2 ’  میں جگدیشور مشرا کی بیوی کا کردار ادا کیا تھا۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ اکشے کمار اور ارشدوارثی کی اس کورٹ روم کامیڈی فلم کو بھارتی عدلیہ کا مذاق بنانے اور وکلا کا تمسخر اڑانے کے الزام میں قانونی مسائل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

چندرابن سنگھ راٹھور نے اپنی شکایت میں فلم کے پروڈیوسر، ہدایتکار اور اداکاروں  پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ،’ اس فلم میں وکیل کو لات مارنے، لاٹھی سے اس کا پیچھا کرنے، جج کا گٹکا کھانے اور پیسوں کے لین دین کے جو مناظر دکھائے جائیں گے وہ کسی صورت قانونی نظام کی حقیقت کی عکاسی نہیں کرتے اور نہ ہی عدالتی نظام کے وقار کے مطابق ہیں’۔

تازہ ترین