فیشن

یمنیٰ زیدی کے اس سفید ماڈرن ڈریس کی قیمت جانیے

ڈرامے کی پریمیئر میں اداکارہ سفید لباس پہن کر شریک ہوئیں

Web Desk

یمنیٰ زیدی کے اس سفید ماڈرن ڈریس کی قیمت جانیے

ڈرامے کی پریمیئر میں اداکارہ سفید لباس پہن کر شریک ہوئیں

یمنیٰ زیدی کے اس سفید ماڈرن ڈریس کی قیمت جانیے

جاندار اداکاری کے باعث پاکستان سمیت بھارت میں بھی مقبول پاکستانی اداکارہ یمنیٰ زیدی کے نئے ڈرامے ’جنٹلمین‘ کے ہر سُو چرچے ہیں۔

اس ڈرامے میں یمنی زیدی  کے ہمراہ ہمایوں سعید مرکزی کردار میں دکھائی دے رہے ہیں، ڈرامے نے آتے ہی سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا ہے۔

اس ڈرامے کی پریمیئر  میں اداکارہ سفید لباس پہن کر شریک ہوئیں اور تقریب کو اپنی موجودگی سے چار چاند لگا دیے۔

اس سفید ماڈرن لباس میں  انکا حسن اور معصومیت دیکھ کر مداح ایک بار پھر ان پر  اپنا دل ہار بیٹھے۔

سر تا پاؤں سفید رنگ میں لپٹی اداکارہ یمنیٰ سے اس انداز سے اپنی ادائیں دکھائیں کہ ہر کوئی انکی تعریف کرنے سے خود کو نہ روک سکا جبکہ اپنے حسن سے متاثر ہوکر یمنیٰ نے خود کی بھی تعریف کرڈالی۔

یمنیٰ زیدی کا یہ حسین لباس معروف فیشن برانڈ ’عمائمہ مصطفیٰ’ کا شاہکار ہے  جس کی قیمت سمیت دیگر تفصیلات بھی منظرِ عام پر آگئی ہیں۔

اس جوڑے میں اورگنزا جیکٹ، ایمبرائیڈڈ شرٹ، سلک کا ہائی ویسٹڈ ٹراؤزر   شامل ہے۔ جیکٹ کی لمبائی 51 انچز ہے جبکہ شرٹ 25 انچ کی ہے۔

اس جوڑے کی قیمت کی بات کی جائے تو فیشن برانڈ ’عمائمہ مصطفیٰ’ کی ویب سائٹ پر اس جوڑے کی قیمت 85 ہزار پاکستانی روپے درج ہے۔

تازہ ترین