فلمی دنیا میں کامیابی کے بعد غلط مشورے دی گئے، رچا چڈھا
شکر ہے میں سینئر کا مشورہ نہیں مانا۔
سنجے لیلا بھنسالی کی ویب سیریز 'ہیرا منڈی دی ڈائمنڈ بازار' میں اپنی جاندار اداکاری کے جوہر دکھا کر ایک مرتبہ پھر سے خبروں کی زینت بننے والی رچا چڈھا نے سالوں بعد انکشاف کر ڈالا کہ انہیں کون غلط صلح مشورے دیتا تھا۔
ادکارہ رچا چڈھا حال ہی میں بالی ووڈ ببل کے پوڈ کاسٹ میں مدعو تھیں جہاں انہوں نے نجی و پروفیشنل زندگی سے جڑے کئی ایک سوالات کے جوابات پوری ا یماندار ی و سچائی کیساتھ دیے۔
دورانِ پوڈ کاسٹ رچا سے سوال کیا گیا کہ انسان جب کسی فیلڈ میں مقام بنانے کی جستجو میں مگن ہوتا ہے تو اسے کئی لوگ غلط مشورے دنا شروع کر دیتے ہیں تو کبھی آپ کے ساتھ بھی ایسا ہوا کیا؟
سوال کے جواب میں پر اعتماد انداز میں رچا نے جواب دیا کہ مجھے کامیابی کے بعد بھی ایک سینئر اداکار نے کہا تھا کہ دیکھو بھئی اب معلوم نہیں کہ تمہارا کیا بنے گا تو تمہیں جو بھی کام مل رہا ہے وہ کر لو جبکہ وہ خود اس طرح کی فلمیں کیا کرتے تھے کہ جس میں کریکٹر آرٹسٹ زیادہ پرفارم کیا کرتے ہیں اور جیسا بھی کام مل جاتا تھا وہ کر لیتے تھے تو آج میں شکر ادا کرتی ہوں کہ میں نے ان کا مشورہ نہیں مانا۔
اپنی گفتگو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے ماضی کا قصہ بھی سنایا کہ لوگ واقعی کسی کو آگے بڑھتا نہیں دیکھ سکتے کیونکہ جس وقت میں نے 'فکرے' فلم سائن کی تھی تو مجھے کسی نے کہا تھا کہ یہ فلم نہیں کرو، آپ کی شخصیت سے میچ نہیں کرتی اور تو اور اس ڈائریکٹر کو بھی کچھ نہیں آتا۔
اداکارہ رچا چڈھا کے مطابق فلم کرنے کے ایک عرصے بعد مجھے علم ہوا کہ وہ شخص یہ چاہتا تھا کہ میں یہ کردار چھوڑ دوں تاکہ یہ رول اس کی گرل فرینڈ کو مل جائے۔
واضح رہے کہ دورانِ پوڈ کاسٹ ان سے مزید ایک اور سوال یہ ہوا کہ آپ نے حالیہ دھوم مچانے والی ویب سیریز ہیرا منڈی میں بھی کام کیا ہے تو اس کے ہدایتکار سے متعلق آپ کیا کہیں گی کہ کیا واقعی یہ فلم کے دوران تبدیل ہو جاتے ہیں؟
سوال کے جواب میں اداکارہ نے بتایا کہ سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ میں نے اس سے پہلے بھی ایک فلم میں کام کیا ہے تو مجھے ان کے کام کرنے کا اندازہ ہے، وہ یہ نہیں دیکھتے کہ میں یہ پراجیکٹ چھوٹے پڑدے کیلئے بنا رہا ہوں پھر بڑے پردے کیلئے،اتنی لگن کیساتھ کام کرتے ہیں کہ وہ پراجیکٹ کامیاب ہو ہی جاتا ہے اور اگر انہیں دورانِ شوٹنگ کوئی اچھا خیال ذہن میں آئے تو اسے ضرور اپنی فلم یا پھر ویب سیریز میں شامل کرتے ہیں۔
-
انفوٹینمنٹ 8 گھنٹے پہلے
امن کے سفیر، عتیقہ اوڈھو کو رابعہ اور مشی خان کا کرارا جواب
-
انفوٹینمنٹ 9 گھنٹے پہلے
جنگوں سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہم محبت کے سفیر ہیں، عتیقہ اوڈھو
-
انفوٹینمنٹ 9 گھنٹے پہلے
ہما قریشی نے عمر رسیدہ کردار ادا کرنے کی وجہ بتا دی
-
اسکینڈلز 9 گھنٹے پہلے
جب حنا نے برکھا کو آئینہ دکھایا