سوشل میڈیا

اہلیہ کی 'ہیرا منڈی' میں شاندار اداکاری پر علی فضل خوشی سے نہال

علی فضل نے اہلیہ کی تعریف کر ڈالی۔

Web Desk

اہلیہ کی 'ہیرا منڈی' میں شاندار اداکاری پر علی فضل خوشی سے نہال

علی فضل نے اہلیہ کی تعریف کر ڈالی۔

اہلیہ کی ہیرا منڈی میں شاندار اداکاری پر علی فضل خوشی سے نہال

ہینڈ سم بالی ووڈ  اداکار  و ماڈل علی فضل ویب سیریز ہیرا منڈی میں اہلیہ ریچا چڈا کی شاندار اداکاری کی تعریف کر ڈالی۔

اداکار علی فضل نے بھی ہیرامنڈی سے متعلق سوشل میڈیا پر اپنا ردعمل کا اظہار کیا، اپنی پوسٹ میں انہوں نے اہلیہ ریچا چڈاکو مبارک باد بھی دی۔

علی فضل نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اہلیہ کی خوب تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ آپ نے  نے ہمیشہ کی طرح بہترین اور غیر معمولی اداکاری کی۔

اہلیہ کو مخاطب کرتے ہوئے علی فضل نے کہا کہ تم بہترین ہو اور میں خود کو خوش قسمت سمجھتا ہوں۔ ہیرا منڈی میں بہترین اداکاری پر تمھیں مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

اداکارہ ریچا چڈا نے بھی شوہر کی جانب سے مبارک باد دیے جانے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ ویب سیریز  ہیرا منڈی کی کہانی ایسی طوائفوں کے اردگرد گھومتی ہے جو ناچ گانا  کر کے اپنا گزارا کرتی ہیں۔ اس بھارتی فلم میں لاہور کی زمانہ قدیم میں موجود  ہونے والی بدنامِ زمانہ ہیرا منڈی کو دکھایا گیا ہے۔

مختصراََ یہ کہ ویب سیریز ہیرا منڈی دیکھنے کے بعد پاکستانی صحافی  اور کالم نگاروں کی یہ رائے ہے کہ اس میں تاریخ کو توڑ مروڑ کے پیش کیا گیا ہے۔جبکہ فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والی سوناکشی سنہا کہتی ہیں کہ اس کی کہانی افسانوی ہے اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔   

تازہ ترین