پاکستان

دبئی لیکس، شیر افضل مروت کی اپنے اپارٹمنٹ سے متعلق وضاحت

ایکس پوسٹ میں سب واضح کردیا

Web Desk

دبئی لیکس، شیر افضل مروت کی اپنے اپارٹمنٹ سے متعلق وضاحت

ایکس پوسٹ میں سب واضح کردیا

دبئی لیکس، شیر افضل مروت کی اپنے اپارٹمنٹ سے متعلق وضاحت

دبئی پراپرٹی لیکس میں نام آنے پر پی ٹی آئی رہنما شیر افضل خان مروت نے وضاحتی بیان جاری کردیا۔

خیال رہے کہ دبئی پراپرٹی لیکس میں عالمی رہنماؤں، سیاستدانوں اور دیگر طاقتور افراد کی خفیہ دولت کی تفصیلات نے تہلکہ مچا دیا ہے، دبئی کے ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں پاکستانیوں کی مجموعی سرمایہ کاری کا حجم تقریباً ساڑھے 12 ارب ڈالر ہے۔

دبئی لیکس میں پاکستانی سیاست دانوں، میڈیا کے افراد، بڑی کاروباری شخصیات اور فوجی افسران کے نام بھی شامل ہیں۔

 ان دستاویزات میں جائیدادوں کی ملکیت کا محض انکشاف مالی جرائم یا ٹیکس فراڈ کا ثبوت نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیے: دبئی لیکس، محسن نقوی کی اہلیہ بھی کروڑوں کی مالک

پراپرٹی لیکس سامنے آنے پر شیر افضل مروت نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر ایک پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے واضح کیا کہ ’میں دبئی میں ایک اپارٹمنٹ کا مالک ہوں اور اسے پاکستان کے تمام ریگولیٹری اتھارٹیز بشمول ایف بی آر ، الیکشن کمیشن آف پاکستان وغیرہ کے ساتھ گزشتہ چھ سالوں سے رجسٹرڈ اور ڈکلیئر کیا گیا ہے۔

اسکرین گریب/ ایکس
اسکرین گریب/ ایکس

انہوں نے کہا کہ  ’اس کی تصدیق ایف بی آر سے بھی کی جا سکتی ہے۔‘

شیر افضل خان مروت نے یہ بھی کہا کہ ’میں نے 2018 کے نامزدگی فارموں میں بھی اس کا اعلان کیا تھا۔‘

دبئی لیکس میں شامل پاکستانیوں کے نام

صدر آصف زرداری کے تینوں بچے، بلاول، آصفہ اور بختاور بھٹو زرداری

مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے بیٹے حسین نواز

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن اور ان کی اہلیہ

سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر باجوہ کے بیٹے سعد باجوہ

سابق وزیراعظم شوکت عزیز اور انکی اہلیہ

وزیر داخلہ محسن نقوی کی اہلیہ

مرحوم سابق صدر پرویز مشرف

سینیٹر فیصل واڈا

پی ٹی آئی کے شیر افضل مروت

آصف زرداری کے قریبی ساتھی اویس مظفر ٹپی

سابق وزیراعلیٰ بلوچستان اسلم رئیسانی

فرحت شہزادی المعروف فرح گوگی

اے آر وائی گروپ کے مالک سلمان اقبال

دیگر جن اہم شخصیات کے نام لیکڈ دستاویزات میں سامنے آئے ان میں سابق وزیر ماروی میمن، رکن قومی اسمبلی عامر علی مگسی، رکن صوبائی اسمبلی شیخ ایم مغیری اور آزاد کشمیر کے آئی جی پولیس تاجک سہیل شامل ہیں۔

تازہ ترین