’مجھ پر فوکس کریں‘، عروہ حسین کا فرحان کو مشورہ
عروہ نے فرحان کی پوسٹ پر تبصرہ کرکے انٹرنیٹ صارفین کی توجہ حاصل کرلی

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبصورت اداکارہ عروہ حسین نے اپنے شوہر فرحان سعید کی پوسٹ پر تبصرہ کرکے انٹرنیٹ صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی۔
اداکار و گلوکار فرحان سعید نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے فارمل ڈریسنگ کی ہوئی تھی ۔
فوٹو کے کیپشن میں فرحان نے اپنے مداحوں سے پوچھا کہ ’آپ کیا سوچتے ہیں اس سال مجھے کس چیز پر فوکس کرنا چاہیئے؟ ، اس سوال کا جواب دیتے ہوئے اداکارہ عروہ حسین نے لکھا ’مجھ پر‘۔
اداکارہ کی جانب سے شوہر کی پوسٹ پر ’مجھ پر‘ کمنٹ دیکھ کر دونوں ستاروں کے مداح کافی زیادہ خوش نظر آئے اور تبصرے کرنے لگے۔
واضح رہے کہ دونوں کے ہاں رواں سال بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے لیکن اس سے پہلےدونوں اداکاروں کے مابین علیحدگی کی خبریں زیرگردش تھیں اور دونوں کی جانب سے تصدیق یا تردید نہ ہونے کی وجہ سے یہ معاملہ ہوا پکڑرہا تھا ۔

فرحان کے پرستار بھی انہیں ان کے سوال ’مجھے کس چیز پر توجہ دینی چاہیئے‘ کے سوال پر مشورے دیتے نظر آئے۔
میریکل نامی صارف کہتی ہیں ’فلم کا دورانیہ 3 گھنٹے پر مشتمل ہوتا ہے مگر ڈرامہ ذرا طویل چلتا ہے آپ ویلن کا کردار بھی کریں‘۔ وجے نے کہا کہ ’اپنے بھارتی مداحوں کے لیے مزید ڈراموں میں کام کریں‘۔
ابیہ نے کہا کہ ’جو کرنا ہے کریں لیکن اپنی تصاویر پوسٹ کرتے رہیں اور آپ نے وی لاگنگ کا وعدہ کیا تھا اسے پورا بھی کردیں‘۔ارینہ لکھتی ہیں کہ ’اپنی بیگم اور بیٹی پر توجہ دیں وہی آپ کی پہلی ترجیح ہونی چاہیئے‘۔
رچنا نامی انسٹاگرام صارف نے فرحان کو ڈرامے کا او ایس ٹی گانے کا مشورہ دیا۔سندحیا نے کہا ک ’آپ عروہ، آرا اور اپنی فیملی کا خیال رکھیں‘۔ وہیں ایشیکا نے فرخان کوہمسفر 2 بنانے کا بھی مشورہ دے دیا۔
-
انفوٹینمنٹ 28 منٹ پہلے
زارا نور اور حرا مانی کی سنیل شیٹی سے اچانک ملاقات
-
انفوٹینمنٹ 30 منٹ پہلے
کرسٹوفر نولن کے آگے جنید اور ہمیش کا جادو نہ چل سکا
-
اسکینڈلز 1 گھنٹے پہلے
'گھٹیا ذہنیت' بی پراک کا رنویر الٰہ آبادیہ کے پوڈکاسٹ میں شرکت سے انکار
-
انفوٹینمنٹ 2 گھنٹے پہلے
ہانیہ عامر بھی بالی وڈ میں کام ڈھونڈنے لگیں