عالمی منظر

اسلام قبول کرنے سے چند لمحوں قبل غیر ملکی نوجوان چل بسا

غیر ملکی شخص کی موت پر سوشل میڈیا صارفین حیران

Web Desk

اسلام قبول کرنے سے چند لمحوں قبل غیر ملکی نوجوان چل بسا

غیر ملکی شخص کی موت پر سوشل میڈیا صارفین حیران

غیر ملکی شخص اسلام قبول کرنے سے قبل چل بسا
غیر ملکی شخص اسلام قبول کرنے سے قبل چل بسا

سعودی عرب میں پیش آنے والے حیران کن واقع میں ایک غیر ملکی شخص اسلام قبول کرنے سے چند لمحے قبل ہی موت کی آغوش میں چلا گیا۔

کہتے ہیں کہ موت اٹل ہے اور اسکا کوئی وقت نہیں ہوتا ایسی ہی ایک مثال سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس نے ہر سننے اور دیکھنے والے کے رونگٹے کھڑے کردیے۔

رپورٹ کے مطابق  سعودی تبلیغی جماعت کے شیخ محمد حسین کی جانب سے نارتھ ویسٹ علاقے دومات ال جندل کا دورہ کیا گیا تھا جہاں انہوں نےفلپینی کمیونٹی سے مختلف موضوعات پر بات چیت کی جبکہ اس دوران تبلیغ بھی کی جا رہی تھی۔

دوران تبلیغ وہاں موجود لوگوں میں سے تین افراد کی جانب سے مذہب اسلام میں دلچسپی ظاہر کرتے ہوئے اسلام قبول کرنے کی خواہش کا اظہار کیا گیا۔

نوجوانوں کی خواہش سن کر شیخ نے انہیں اسلام قبول کرنے کیلئے جمعہ کا دن منتخب کرنے کا مشورہ دیا اور کہا کہ تمام نوجوان جمعے کے دن اسلام قبول کر لیں تاہم جمعے کے روز شیخ اس وقت افسردہ ہو گئے جب انہیں اس بات کی اطلاع ملی کہ اسلام قبول کرنے کا ارادہ کرنے والا نوجوان انتقال کر گیا ہے۔

مقامی عرب میڈیا کے مطابق 3 میں سے ایک نوجوان کی موت اسلام قبول کرنے سے چند منٹ پہلے ہوئی ہے۔سعودی اخبار ’اخبار24‘ کے مطابق نوجوان اپنے دوستوں کے ہمراہ والی بال کھیل رہا تھا کہ اسی دوران انتقال کر گیا۔

واضح رہے اس سے قبل متحدہ عرب امارات میں بھی یوکرینی خاتون نے محض موت سے چند گھنٹے قبل اسلام قبول کیا تھا۔

تازہ ترین