ازلان شاہ پر تنقید، اہلیہ وریشہ بھی بول پڑیں
برائے مہربانی مجھے اور میرے شوہر کو نہ سکھائیں کہ ہمیں کیا کرنا ہے۔

یوٹیوبر ازلان شاہ پر صارف کی جانب سے تنقید کے بعد اہلیہ وریشہ بھی خاموش نہ رہ سکیں.
وریشہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری پر شوہر ازلان شاہ کی حمایت میں لکھا کہ ’معذرت کے ساتھ آپ لوگوں کو یہ بات سمجھنے کی ضرورت ہے کہ یہ کام ہماری زندگی کا حصہ ہے۔ حادثہ کسی کے ساتھ بھی پیش آسکتا ہے۔ لیکن ہمیں آگے بڑھنا ہوتا ہے۔
انہوں نے مزید لکھا کہ ہمارا دکھ کوئی نہیں سمجھ سکتا، برائے مہربانی مجھے اور میرے شوہر کو نہ سکھائیں کہ ہمیں کیا کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس بڑےدکھ سے گزر رہے ہیں ۔جس کسی نے بھی یہ سب لکھا وہ اپنے کام سے کام رکھے اور ہمیں اپنا کام کرنے دیں۔
وریشہ نی مزید کہا کہ ابو (شبیر رعنا) بھی نہیں چاہتے تھے کہ ازلان کام چھوڑے، اس بات کا احساس مجھ سے بہتر کسی کو نہیں ہوسکتا کہ میرا شوہر کتنی محنت کر رہا ہے۔آپ لوگ ہمارے نقصان سے واقف نہیں ہیں۔
یاد رہے کہ ازلان کی حالیہ پوسٹ پر ایک صٓارف کی جانب سے شدید تنقید کا نشانا بنایا گیا تھا۔
-
انفوٹینمنٹ 30 منٹ پہلے
زارا نور اور حرا مانی کی سنیل شیٹی سے اچانک ملاقات
-
انفوٹینمنٹ 32 منٹ پہلے
کرسٹوفر نولن کے آگے جنید اور ہمیش کا جادو نہ چل سکا
-
اسکینڈلز 1 گھنٹے پہلے
'گھٹیا ذہنیت' بی پراک کا رنویر الٰہ آبادیہ کے پوڈکاسٹ میں شرکت سے انکار
-
انفوٹینمنٹ 2 گھنٹے پہلے
ہانیہ عامر بھی بالی وڈ میں کام ڈھونڈنے لگیں